جماعت اسلامی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو دو کروڑ ای میل بھیجنے کی مہم کا آغا ز کر دیا

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو دو کروڑ ای میل بھیجنے کی مہم کا آغا ز کر دیا {/AF}

سب مل کر اس مہم کا کامیاب کرائیں،آئی ٹی کے ماہرین اس مہم میں شامل ہو کرمسئلہ کشمیر کو تقویت دیں۔عبدالرشید ترابی، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،سردار عتیق احمد خان،جنرل(ر) انورو دیگر اسلام آباد(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو دو کروڑ ای میل بھیجنے کی مہم کا آغا ز کر دیا۔ترجمان کے مطابق اس سے قبل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر نے 5فروری یو م یکجہتی کشمیر کے موقع پراس مہم کا آغاز اسلام آباد سے کیا تھا ،جس کا افتتاح لیاقت بلوچ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان نے کیا اسی دن مظفرآباد سے امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے اس مہم کا آغاز کیا تھا۔اس کا ہدف 5لاکھ ای میلز تھی جو کہ مکمل ہو چکا ہے ۔گذشتہ روز اسلام آباد میں 2کروڑ ای میل کا ہدف دیا گیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے بھی تحریک آزادی کشمیر اور مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ای میل مہم کا آغاز کرکے جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر نے حقیقی پشتیبانی کا حق ادا کر دیا۔اس مہم کو پوری دنیا میں کامیاب بنائیں گے۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ہمیں اس دور میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو تقویت دینا ہو گی مہم سے مسئلہ کشمیر کو تقویت ملے گی۔سابق جنرل (ر) انور خان نے کہا کہ تمام کشمیری ون ایجنڈے پر اگھٹے ہو جائیں۔اور آئی ٹی کا آغاز کر کے کشمیر کی تحریک آزادی کو ہمکنار کرنا ہو گا۔تقریب سے غلام محمد صفی،محمود ساغر،شہزاد خان،محمد غالب و دیگر نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے ہمیںکشمیر کی تحریک آزادی کو ایک نیا رخ دینا ہو گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر