{AF}
حق خودارادیت کے حصول کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر کشمیر ی قیادت کا اتفاق {/AF}
بھارت کشمیریوں کوآزادی کی منزل سے دور نہیں رکھ سکتا،امریکہ کے افغانستان سے انخلا کے موقع پر بھارت اپنا رول چاہتا ہے جس کی وجہ سے وہ کنڑول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے۔افضل گرو کی شہادت تحریک آزادی کشمیر کو نئی جہت دے گی،برطانیہ میں ملین مارچ کیا جائے،برطانیہ کو کشمیر کی آزادی کی پشت پر لایا جائے کشمیری اپنے تمام اختلافات کو ختم کر کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہو جائیں،جماعت اسلامی کی طرف سے بان کی مون کو حق خودارادیت کے حصول کے لئے ایک کڑورای میل کرنا خوش آئند ہے،جماعت اسلامی آزادکشمیر کے زیر اہتمام اور عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی برطانیہ سے آئے ہوئے وفد کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے بیرسٹر سلطان محمود،عبدالرشید ترابی،سردار عتیق،جنرل انور،غلام محمد صفی،محمود ساغرسمیت دیگر قائدین کا خطاب اسلام آباد(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرکے زیر اہتمام اور عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت کل جماعتی بین الاقوامی کشمیررابطہ کمیٹی کے وفد کے اعزازمیں استقبالیہ دیا گیا۔ترجمان کے مطابق جس سے خطاب کرتے ہوئے بیر سٹر سلطان محمود نے کہا کہ برطانیہ میں ایک بڑا ملین مارچ ہونا چاہےے جس سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی۔عبدالرشید ترابی نے اپنے خطاب میں کہا ہے جس طرح برطانیہ میں فلسطینوں کے لئے کام کیا جا رہا ہے اسی طرح کشمیریوں کے لئے بھی کیا جائے،انہوں نے کہا کہ وحدت کشمیرپر کوئی کمپرمائز نہیں کریں گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کو ملا کر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنائیں گے برطانیہ میں ملین مارچ کی بھرپور حمایت کریں گے۔ کہ برطانیہ ایک بڑی ریاست کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد کرے۔برطانیہ میں یہ وفد تحریک آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد کر رہا ہے اور وہاں مقیم کشمیریوں کو ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے کر کے عالمی فورم پر اپنی آواز کو بلند کر رہے ہیں۔ برطانیہ ایک بڑا ملک ہے جو تحریک آزادی کی مدد کر سکتا ہے۔کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی نے بھرپور انداز میں کام کیا ہے۔انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کی پزیرائی کے لئے سفارتی محاز پر جو کام کیا ہے اس کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے اور توقع رکھتی ہے کہ آزادی کے حصول تک وہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ رہیں گے۔سردار عتیق احمد نے کہا کشمیریوں کو حق خود اردیت کے لئے اگھٹے ایک پوائنٹ پر اگھٹے ہو کر جدوجہد کرنی چاہےے۔جنرل(ر) انور خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت امریکہ کی افغانستان میں پسپائی دیکھ کر کنڑول لائن پر فائرنگ کر رہا ہے۔ برطانیہ سے آئے ہوئے وفد کے سربراہ شہزاد اقبال نے کہا کہ عبدالرشید ترابی اور ان کے احباب کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہمیں یہاں کی سیاسی قیادت اور اہل قلم سے ملاقات کاموقع دیا اور مل بیٹھ کر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع ملا۔جماعت اسلامی نے بیس کیمپ میں تحریک آزادی کی بھرپور پشتبانی کی اور رابطہ کمیٹی کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کیا۔ہم توقع رکتھے ہیں جماعت اسلامی کی طرح تمام ریاستی جماعتیں رابطہ کیمیٹی کے ساتھ تعاون جار ی رکھیں گے۔ہمارا دورہ ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اپنے عروج پر اور افضل گورو کو پھانسی دے کر عدالتی قتل کا آغاز کر دیا ہے۔عدالت اور انصاف کے تمام پیمانے پامال ہو گے ہیںَ۔افضل گورو کی پھانسی ایک فرد واحد کی پھانسی نہیں بلکہ پورے ہندوستان کے عدالتی نظام کو صولی پر چڑہایا گیا ہے۔ہم توقع رکھتے ہیں کہ تمام ریاستی جماعتیں تعاون کو جاری رکھیں گی۔