مشرف یوٹرن نہ لیتا تو کشمیر آزاد ہو چکا ہوتا،اسلام آباد کی غلط پالیسیوں سے تحریک آزادی کشمیر کو شدید نقصان پہنچا:عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiمشرف یوٹرن نہ لیتا تو کشمیر آزاد ہو چکا ہوتا،اسلام آباد کی غلط پالیسیوں سے تحریک آزادی کشمیر کو شدید نقصان پہنچا:عبدالرشید ترابی{/AF}

امت مسلمہ کی تقدیر پاکستان کی تقدیر سے وابسطہ ہے پوری امت مسلمہ کی نظریں پاکستان پر ہیں۔مشرف یوٹرن نہ لیتا تو کشمیر آزاد ہو چکا ہوتا،اسلام آباد کی غلط پالیسیوں سے تحریک آزادی کشمیر کو شدید نقصان پہنچا:عبدالرشید ترابی گوجر خان( )امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشیدترابی نے راجہ ظہیر احمد کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ ظہیر تحریک اسلامی کے عظیم کارکن تھے1990سے میرا ان کے ساتھ تعلق تھا،دین اسلام سے محبت اور دعوت دین کا داعی تھا اور پورے کشمیر میں انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے لئے کام کیا اور اسلام کی دعوت گھر گھر تک پہنچائی۔راجہ ظہیر کے مشن کا تقاضا ہے کہ ہم ان کی جلائی ہوئی شمیں روشن کرتے جائیں انہوں نے ساری زندگی دین کی خدمت کی ظلم کے خلاف ہمیشہ بغاوت کی اور مظلوم کی دادرسی کرتے رہے۔عبدالرشید ترابی نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو سب سے زیادہ نقصان پرویز مشرف نے پہنچایا اگر مشرف یوٹرن نہ لیتا تو کشمیر آزاد ہو چکا ہوتا۔اسلام آباد کی غلط پالیسیوں سے تحریک آزادی کشمیر کو شدید نقصان پہنچا۔مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں نوجوان شہید ہوئے کشمیر کا بچہ بچہ آج بھی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور بھارت کے بے ایمانہ قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہا ہے۔پوری دنیا کی نظریں پاکستان کی طرف ہیں عرب ممالک میں انقلاب رونما ہوا۔تبدیلی کی جو لہر چل پڑی ہے ہمیں اس میں اپنا کردا ر ادا کرنا ہو گا۔تعزیتی ریفرنس سے پاکستان مسلم لیک (ن) کے شاہد خاقان عباسی،(ر) جنرل حمید گل،چوہدری محمد رفیق،سجاد عباسی،زمرد خان ،اشتیاق عاسی،تحریک کشمیر برطانیہ کے راہنما محمد غالب،تحریک انصاف کے راہنما راحت مسعود قدوسی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر