جماعت اسلامی آزادکشمیرکے زیراہتمام کل جماعتی بین الاقوامی کشمیررابطہ کمیٹی برطانیہ کے اعزاز میں استقبالیہ اسلام آباد میں ہوگا

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی آزادکشمیرکے زیراہتمام کل جماعتی بین الاقوامی کشمیررابطہ کمیٹی برطانیہ کے اعزاز میں استقبالیہ اسلام آباد میں ہوگا {/AF}

راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے زیراہتمام آج کل جماعتی بین الاقوامی کشمیررابطہ کمیٹی برطانیہ کے عزاز میں استقبالیہ منعقد ہوگا،ترجما ن کے مطابق عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت استقبالیہ میں آزاد کشمیر کے صدر سرداریعقوب خان،وزیر اعظم چوھدری مجید، ،مسلم لیگ ن صدر راجہ فاروق حیدر،مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد، سابق صدر جنرل انور،خالد ابراہیم ،جسٹس مجید ملک،مولانا سعید یوسف،غلام محمد صفی،سمیت گلگت بلتستان کے قائدین شریک ہوںگے،برطانیہ کے آئے ہوئے وفد میں کل جماعتی بین الاقوامی کشمیررابطہ کمیٹی کے صدر شہزاد اقبال،تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر محمد غالب،کل جماعتی بین الاقوامی کشمیررابطہ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ مولانا بوستان قادری،کشمیرسنٹر کے چئیرمین خواجہ سلیمان،کشمیرفورم کے چئیرمین نائب حسین مغل شامل ہیں،برطانیہ کے 22جماعتوں کا یہ نمائندہ فورم گزشتہ کئی سالوں سے برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کررہاہے،وزیر اعظم آزاد کشمیرکی دعوت پر یہ وفد پاکستان اور آزاد کشمیرکے دورے پر آیا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر