تحریک آزادی کشمیرکی تقویت کے لیے بیس کیمپ موثرکردار اداکرے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiتحریک آزادی کشمیرکی تقویت کے لیے بیس کیمپ موثرکردار اداکرے،عبدالرشید ترابی{/AF}

وزیر اعظم آزاد کشمیرکی میزبانی میں آزمائش کے اس مرحلے پر تمام سیاسی اختلاف کو بھرکر جمع ہونا احسان اقدام ہے ،روداری کے اس ماحول کو قائم رہنا چاہیے،وزیر اعظم آزاد کشمیرحکومت پاکستان تک کشمیریوں کے احساسات پہنچائیں،کمزور کشمیرپالیسی سے بھارت کے ریاستی جبر میں اضافہ ہوچکاہے،افضل گورو کے عدالتی قتل پر عالمی سطح پربھارت پر دباﺅ بڑھانے کا اہتمام نہ کیا گیاہے زیر حراست مزید افراد کو عدالتی قتل کے مراحل پیش آئیںگے مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزا دجموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ تحریک آزادی کشمیرکی تقویت اور اس کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے بیس کیمپ کے کردار کو موثر بنایا جائے،وزیر اعظم آزاد کشمیرکی میزبانی میں آزمائش کے اس مرحلے پر تمام سیاسی اختلاف کو بھرکر جمع ہونا احسان اقدام ہے ،روداری کے اس ماحول کو قائم رہنا چاہیے،وزیر اعظم آزاد کشمیرحکومت پاکستان تک کشمیریوں کے احساسات پہنچائیں،کمزور کشمیرپالیسی سے بھارت کے ریاستی جبر میں اضافہ ہوچکاہے،افضل گورو کے عدالتی قتل پر عالمی سطح پربھارت پر دباﺅ بڑھانے کا اہتمام نہ کیا گیاہے زیر حراست مزید افراد کو عدالتی قتل کے مراحل پیش آئیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پارٹیز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ او آئی سی لے حالیہ اجلاس میں جو مضبوط موقف سامنے آیا ہے وہ عالم اسلام میں اسلامی تحریکوں کے برسراقتدار آنے سے سامنے آیاہے،مسلم دنیا اور او آئی سی کی مزید حمایت حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کشمیرکی قیادت کے دوروں کااہتمام کیا جائے،انھوں نے کہاکہ روادری کے اس ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت عدل وانصاف اور میرٹ میں عوام کے مسائل حل کرے،عوام کو حکومت اور اپوزیشن میں تقسیم کرکے امتیازی سلوک کرنے کی بجائے بلاتخصیص عوام کی خدمت کی جائے،انھوں نے کہاکہ آر اور پار کی قیادت یک جان اور یک زبان ہوکر بھارتی سامراج سے آزادی حاصل کرے،کشمیریوں نے پانچ لاکھ شہداءپیش کیے ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر