{AF}
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیے بغیر دنیامیں امن قائم نہیں ہوسکتا،شہزاد اقبال{/AF}
افضل گورو کی شہادت نے بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کردیاہے،عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار اداکرے ہندوستان نے عالمی برداری کو گواہ بنا کرعہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو خق خودارادیت فراہم کرے گا،پانچ لاکھ کشمیریوں کو حق مانگنے کی بنیاد پر شہید کیا گیاہے اسلام آباد( پ ر) کل جماعتی بین الاقوامی کشمیررابطہ کمیٹی کے صدر شہزاد اقبال نے کہاکہ کشمیریوں کو حق خوداریت دیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،سوا کروڑ انسانوں کوبنیاد حق سے محروم کرنا اس صدی کا سب سے بڑا ظلم ہے اور عالمی برادری کے لیے بڑا چیلنج ہے،ان خیالات کا ظہارانھوں نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر وفود سے گفگو کرتے ہوئے کیا،ترجمان کے مطابق کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد وزیر اعظم آزاد کشمیر چوھدری مجید کی دعوت پر پاکستان آیا ہے،وفد کی قیادت شہزاد اقبال کررہے ہیں جو کل جماعتی بین الا اقوامی کشمیررابطہ کمیٹی کے صدر ہیں وفد میں کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ مولانا بوستان قادری،تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر محمد غالب،نائب حسین مغل ،خواجہ سلمان شامل ہیں،اس موقع پر شہزاد حسین نے کہاکہ افضل گورو کی شہادت نے بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کردیاہے،انھوں نے کہاکہ عالمی برادری کشمیریوں کو ان پیدائشی حق دلانے میں اپنا کردارادا کرے،ہندوستان نے عالمی برادری کو گواہ بنا کر عہد کیاتھا کہ وہ کشمیریوں کو ان حق فراہم کرے گے،مگر یہ حق مانگنے پر ہندوستان کی قابض فوج نے پانچ لاکھ کشمیریوں کوشہید کیا ،جو عالمی برادری کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، انھوں نے کہاکہ وہ یہاں پاکستان اور آزادی کشمیرکی سیاسی مذہبی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔