ہندوستان کشمیریوں اور پاکستان کو سبق سکھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے یک طرفہ دوستی کے فریب سے نکلا جائے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiہندوستان کشمیریوںاور پاکستان کو سبق سکھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے یک طرفہ دوستی کے فریب سے نکلا جائے،عبدالرشید ترابی {/AF}

قاضی حسین احمد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی قومی قیادت کشمیریوں کی حقیقی پشتیبانی کرے،یک طرفہ سی بی ایمز اور اقدامات کے باوجود افضل گورو کا عدالتی قتل،کنڑول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور آرمی چیف کا بیان پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے،کشمیرکی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے قوم آخری معرکے کی تیاری کرے،آر اور پار کی کشمیری قیادت یک زبان اور یک جان ہوکر کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے باغ( پ ر)جماعت اسلامی کے آزادجموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان کشمیریوں اورپاکستان کو سبق سکھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،یک طرفہ دوستی کے فریب سے نکل کر کشمیریوں کی حقیقی پشتیبانی کی جائے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ قاضی حسین احمد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی قومی قیادت کشمیریوں کی حقیقی پشتیبانی کرے،حکومت پاکستان کی طرف سے یک طرفہ سی بی ایمز اور تمام تر اقداما ت کے باوجود افضل گھورو کا عدالتی قتل،کنڑول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اوربھارتی آرمی چیف کا بیان پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے،حکومت پر ہندوستان کے مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتے ہوئے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور گمنام قبروںکے انکشاف پر اس کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے،ہندوستان نے امن کے تمام مواقع ضائع کردیے ہیں،گزشتہ دس برسوں سے پاکستان کی جانب سے دوستی کا ہر جواب بھارتی نے تخریبی کاری کے ذریعے دیاہے،پاکستان کے اندر تخریبی کاری کی،دریاﺅں پر ڈیمز تعمیر کرکے پاکستان کو بنجر صحرا میں تبدیل کرنے کی سازشیں کررہاہے،ان تمام اقدامات سے ظاہرہوتاہے کہ ہندوستان کشمیرکو صرف جہاد سے چھوڑے گا کشمیرکی آزادی کا ایک ہی راستہ ہے وہ جہاد کا راستہ ہے،پوری قوم آخری معرکے کی تیاری کرے،کشمیرکی آرا ورپار کی قیادت یک زبان اور یک جان ہوکر اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کرکے سامراج کا مقابلہ کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر