{AF}
کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کا وفد وزیر اعظم آزاد کشمیر کی دعوت پر پاکستان پہنچ گیا {/AF}
اسلام آباد ( پ ر ) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی دعوت پر کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر کمیٹی کے صدر شہزاد اقبال کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق وفد میں سرپرست اعلیٰ مولانا بوستان قادری ‘ئتحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب ‘ خواجہ سلمان ‘ ممائد مغل شامل ہیں ۔وفد کا استقبال ایئر پورٹ پر وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے فیاض احمد ‘ بریگیڈیئر اکبر ‘ جماعت اسلامی کے جہانگیر خان ‘محمود الحسن چودھری اور دیگر نے کیا ۔ دورے کے دوران وہ آزاد کشمیر و پاکستان کی سیاسی و مذہبی قیادت اور حکمرانوں سے مسئلہ کشمیر پر ملاقات کریں گے۔