افضل گورو کی پھانسی بھارت کو پسندیدہ قرار دینے والے بزدل حکمرانوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے عطاءالرحمن چوہان

{AF}ata-ur-rahman-chuhanافضل گورو کی پھانسی بھارت کو پسندیدہ قرار دینے والے بزدل حکمرانوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے عطاءالرحمن چوہان{/AF}

جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر عطاءالرحمن چوہان نے کہا ہے افضل گورو کی پھانسی بھارت کو پسندیدہ قرار دینے والے بزدل حکمرانوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔ بھارتی عوام کے ضمیر کواطمینان دینے کے لئے بےگناہ کشمیری مسلمان کو پھانسی دینے کے فیصلے نے بھارتی سیکولر ازم کا پردہ چاک کردیا۔حکمران بھارت کے سامنے بھیگی بلی نہ بنیں جرات و بہادری کا مظاہرہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں حصہ لینے والوں کو گرفتار کر کے عمر قید کی سزائیں سنانا اور پھانسی کے پھندے پر لٹکانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔پوری کشمیری و پاکستانی قوم افضل گورو سے محبت اور ان کا احترام کرتی ہے ۔انہیں پھانسی کے پھندے پر لٹکانا پوری کشمیری قوم پر حملہ ہے ۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری ہے اور جاری رہے گی۔ افضل گورو کو پھانسی دے کر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبانے کی مذموم سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مذموم اقدامات سے تحریک آزادی جموں کشمیر کو ختم نہیں کیا جا سکتا ۔کشمیری قوم کا بچہ بچہ اس فیصلے کے خلاف میدان میں نکلے گا اور تحریک آزادی مزید مضبوط ہو گی۔ اس موقع پر خرم تیمور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے ‘بین الاقوامی ادارے اور اقوام متحدہ حرکت میں آئے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے۔اس موقع پر امتیاز عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افضل گورو کی میت کو فوری طور پر ورثاءکے حوالے کیا جائے بھارت پسندیدہ ملک نہیں ہو سکتا وہ ایک دہشت گرد ملک ہے اور مجاہدین اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر