{AF}
قاضی حسین احمد نے کشمیریوں کی پشتیبانی کی تمام قائدین تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی کریں عبدالرشید ترابی{/AF}
قاضی حسین احمد نے کشمیریوں کی پشتیبانی کی تمام قائدین تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی کریں پاکستان میں امریکہ نواز اوربھارت سے ڈرنے والے حکمرانوں سے نجات حاصل کریں اور ایسی قیادت کا انتخاب کریں جو مصر اور ترقی کی طرح اسلامی انقلاب کا راستہ ہموار کر سکے:عبدالرشید ترابی اسلام آباد(پ ر)ملی یکجہتی کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت علامہ ساجد نقوی اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ قاضی حسین احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پوری امت کے مظلوم مسلمانوں کی ترجمانی اور پشتیبانی کی۔پوری امت ان کی جدائی کے صدمے کی کیفیت میں ہے ۔بالخصوص اہل کشمیر ایک عظیم پشتیبان سے محروم ہو گئے ہیں۔تحریک آزادی کشمیر کے ہر محاز پر خدمات،پوری قوم او ر ملت اسلامیہ کو کشمیریوں کی پشت پر لا کھڑا کر دیااور تحریک آزادی کشمیر میں جان ڈالی آج ملی یکجہتی کونسل اور پاکستان کی دینی مذہبی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کی تحریک حق خوداردیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔پوری دنیا نے جو کشمیریوں کے ساتھ وعدہ کیا ہے اسے پورا کرے۔مسئلہ کشمیر کا حل کے بنا پاکستان کی سلامتی کو خطرہ ہے۔پاکستان کے حکمرانوں کی کمزور پالیسی کی وجہ سے اپنا ہدف کو حاصل نہیں کر سکے۔اس لئے قاضی حسین احمد کے مشن کا تقاضا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی تقویت کا اہتمام کر نے میں پاکستانی عوام بھرپور کردار ادا کرے۔ایسا اسی صورت میں ممکن ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا دوبارہ انتخاب کرنے کے بجائے ایسی قیادت کا انتخاب کرے جو مصر،تیونس اور ترقی کی طرح انقلاب برپا کر کے اہل کشمیر کے ساتھ عملی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرے۔اجلاس سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ،حافظ حسین احمد و دیگر نے خطاب کیا۔