{AF}
کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے حل کئے بغیر امن کے اقدامات بے سود ہیں۔لیاقت بلوچ {/AF}
پانچ لاکھ لو گو ں کی جانب سے اقوم امتحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو ای میل بھی بھجوانے کا سلسلے کا بھی آغاز ۔ کشمیر محض زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ ڈیڑھ کڑوڑ انسانوں کے حق خود ارادیت کا معاملہ ہے۔جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر سیمینار میاں محمد اسلم ،نو رالباری،محمود الحسن چو ہدری،محمد حُسین محنتی،عبداللہ گل ،راجہ فاضل اور دیگر کا خطاب اسلام آباد ( ) جماعت اسلامی پا کستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلو چ نے کہا ہے کہ کشمیر یو ں کی جدوجہد آزادی حق پر ممبنی ہے ،بھارت کا کشمیر پر قبضہ سرا سر ظا لمانہ اور غیر منصا فہ نہ ہے ،کشمیر یو ں کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کی رو شنی میں اُن کا پیدایشی حق دیا جا ئے ۔مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پر عمل کرو ائے ۔ جب تک مسئلہ کشمیرکے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام نہیں کیا جاتا اس وقت تک پاک بھارت تعلقات معمول پر آنے کا کوئی امکان نہیں ۔کشمیر محض زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ ڈیڑھ کڑوڑ انسانوں کے حق خود ارادیت کا معاملہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر اسلام آباد کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمنار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد میاں محمد اسلم ،جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے نائب امیر نو ر الباری ،سیکرٹری جنرل محمود الحسن چو ہدری ،جماعت اسلامی کر اچی کے امیر محمد حُسین محنتی،تحریک نو جوانان پاکستان کے چیئر مین عبداللہ گل۔امیر جماعت اسلامی اسلام آباد راجہ فا ضل تبسم اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس مو قع پر پانچ لاکھ لو گو ں کی جانب سے اقوم امتحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو ای میل بھی بھجوانے کا سلسلے کا بھی آغاز کیا گیا ۔کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے حل کئے بغیر امن کے نمائشی اقدامات بے سود ہیں۔بھارت کا جارحانہ رویہ مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ ہے۔خطے میں صورتحال معمول پر لانے کے لئے بھارت کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔میاں محمد اسلم نے کہا کشمیر اور پاکستان لازم ملزوم ہیں پاکستانی ملت کسی بھی حکمران کو آزادی کشمیر کی تحریک سے بے وفائی کی اجازت نہیں دے گی۔بھارتی حکومت کے مظالم نے جنت نظیر کشمیر کو وہاں کے رہنے والوں کے لئے جہنم زار بنادیا ہے بھارت کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ وہ ظلم وبربریت کے ذریعے جیتے جاگتے انسانوں کو اپنے اس حق سے دستبردار نہیں کراسکتا جلد یا بدیر اسے کشمیریوں کوانکا یہ جائز حق دینا پڑے گا ۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں مسئلہ کشمیر کی بنیاد ہیں جو کشمیریوں کو آزادی کی جدوجہد کا حق دیتی ہیں۔نو ر الباری نے کہا حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے مقابلے میں معذرت خواہانہ رویہ ترک کرکے برابری کی سطح پر بات کی جائے۔مسئلہ کشمیر ہی دونوں ملکو ں کابنیادی ایشو ہے جسے نظر انداز کرکے نہ امن قائم ہوگا اور نہ تجارت سے تعلقات معمول پر آئیں گے۔محمد حُسین محنتی نے کہا پاکستان کا استحکام اور مضبوطی تحریک آزادی کشمیرکی کامیابی سے منسلک ہے ملک دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کر نے کی کو شش کر رہی ہیں۔