{AF}
لاکھوں شہداءکا خون غداری کرنے والوں کو پاک سرزمین پر قدم نہیں رکھنے دے گا،عبدالرشید ترابی{/AF}
علماءکرام مظلوم کشمیریوں کی آواز کو منبر ومحراب سے بلند کریں،لاہور پاکستان کا ہی نہیں پورے برصغیر کا دل ہے،احیاءاسلام کے لیے علماءنے سب سے زیادہ قربانیاں پیش کیں،مقبوضہ کشمیرکے ہر قبرستان میں پاکستان کی نمائیدگی ہے،لاکھوں شہداءکا خون غداری کرنے والوں کو پاک سرزمین پر قدم نہیں رکھنے دے گا،ہندوستان سے دوستی سانپ کو دودھ پیلانے کے مترادف ہے،حکومت اور قومی قیادت مسئلہ کشمیر پر کمزور پالیسی ترک کرے،ہندوستان کو دنیا میں بے نقاب کیا جائے،پانچ فروری بھرپوراانداز سے مناکر مقبوضہ کشمیرکے عوام کو حوصلہ کا پیغام دیا جائے امیر جماعت اسلامی کا یکجہتی کشمیر اور علماءکنونشن سے خطاب لاہور( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ لاکھوں شہداءکا خون غداری کرنے والوں کو پاک سرزمین میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں دے گا،ہندوستان سے یک طرفہ دوستی سانپ کو دودھ پلانے کے مترادف ہے،ہندوستان پاکستان کی سلامتی کے درپے ا ور لاکھوں کشمیریوں کو قاتل ہے وہ پاکستان کا پسندیدہ دوست نہیں ہوسکتا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتما م یکجہتی کشمیراور علماءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کنو نشن سے میاں مقصود،مولانا ساجد انوراور دیگر علماءنے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ علماءکرام مظلوم کشمیریوں کی آواز کو منبر ومحراب سے بلند کریں،پوری قوم کو تیار کریں رائے عامہ منظم کریں،ایسی جماعتوں کو آنے والوں انتخابات میں ووٹ دیں جو کشمیرکی آزادی کے لیے کام کررہی ہیں ،انھوں نے کہاکہ احیاءاسلام کے لیے علماءکی قربانیاں بے مثال ہیں،انھوں نے کہا مقبوضہ کشمیرکے ہر قبرستان میں پاکستان سے جانے والے مجاہدین کی قبریں موجود ہیں جو کشمیریوں اور پاکستانیوں کو آرام سے بیٹھنے کی اجازت نہیں دیتی،انھوں نے کہاکہ یہاں کی عقل مندی ہے کہ بھارت پاکستا ن کو اندرونی اور بیرونی طور پر نشان عبرت بنانے کی سازش کررہاہے اور پاکستان کی قیادت اس سے دوستی کی باتیں کررہی ہے،گزشتہ 22سالوں میں پہلی حکومت ہے جس نے پانچ سالوں میں ایک دفعہ بھی کشمیری قیادت سے مسئلہ کشمیرپر بات جیت نہیں کی،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کی جانب سے سیزفائر لائن پر جارحیت کمزور پالیسی کا شاخسانہ ہے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کے عزائم کو نے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،پانچ فروری کو قاضی حسین احمد کی جلائی ہوئی شمع کو روشن پہلے سے زیادہ کریں۔