عبدالرشید ترابی کی وفد کے ہمراہ مصری انقلاب کے سرخیل سابق مرشد عام اخوان المسلمون میدی عاکف سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم ملاقات

{AF}abdur-rashid-turabiعبدالرشید ترابی کی وفد کے ہمراہ مصری انقلاب کے سرخیل سابق مرشد عام اخوان المسلمون میدی عاکف سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم ملاقات{/AF}

ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق کشمیریوں کا پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کرے،میدی عاکف ،عبدالرشید ترابی کشمیرہمارے دلوںمیں ہے پانچ فروری کو اہل کشمیرسے اظہار یکجہتی بھرپور انداز سے منائیں گے،مسئلہ کشمیرصرف کشمیریوں کا ہی نہیں پوری امت کا مسئلہ ہے،امت مسئلہ کا اتحاد ہی ہمارے مسائل حل کروانے کا واحد راستہ ہے،اہل مصری اور اخوان المسلمون کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں،ہم دنیا کو امن اور سلامتی کا پیغام دے رہے ہیں،استعمار اور مغربی نظام اپنے انجام سے دوچار ہورہاہے لاہور ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے مصرمیں اسلامی انقلاب کے سرخیل 25سال تک جیل کاٹنے والے اخوان المسلمون کے سابق مرشد عام میدی عاکف سے مسئلہ کشمیرکے حوالے سے اہم ملاقات کی،عبدالرشید ترابی کے ہمراہ نائب امیرجماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرگلگت بلتستان مشتاق ایڈووکیٹ ،سیکریٹری جنرل محمود الحسن چوھدری،سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر خان،سیکریٹری اطلاعات راجہ ذاکر خان موجود تھے،عبدالرشید ترابی نے مرشد عام کو مقبوضہ کشمیرمیں اٹھ لاکھ بھارتی فوج کے ظلم وجبر سے آگاہ کیا،انھوں نے کہاکہ بھارت نے جبر ا کشمیر پر قبضہ کیاہے اور اب سامراجی قابضون کا دور گزرچکاہے،انھوں نے کہاکہ کشمیری اپنی آزادی کے لیے پوری استقامت کے ساتھ جدوجہد کررہے ہیںوہ گزشتہ 65سالوں سے بھارتی قبضے کے خلاف تاریخ ساز جدوجہد کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ وہ اسلامی ممالک جہاں اسلامی تحریکوں نے حکومت قائم ہوگئی ہے وہ او آئی سی کے کردار کو فعال کریں تاکہ امت مسئلہ کے مسائل حل ہوں،اس موقع پر مرشد عام میدی عاکف کے ہمراہ مصری آئین ساز ی اور پالیسی سازی کے سینئر رہنماڈاکٹر عبدالرحمان البر بھی موجود تھے مرشد عام نے کہاکہ ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے مصری عوام اور اخوان المسلمون مسئلہ کشمیرکو اسی طرح امت کا مسئلہ سمجھتی ہے جس طرح وہ مسئلہ فلسطین کو امت کامسئلہ سجھتی ہے،انھوں نے عبدالرشید ترابی کو یقین دلایا کہ وہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں،پانچ فروری کو وہ مصری میں کشمیریوں کے ساتھ بھرپورانداز سے اظہا ر یکجہتی کریںگے،انھوں نے کہا پاکستان نے قابض اسرائیل کو تسلیم نہ کر کے استقامت کا مظاہرہ کیاہے اس سے پاکستان کی عزت امت مسلمہ سب سے زیادہ ہے،انھوں نے کہا استعمارمغربی نظام اپنے انجام دوچار ہے،ہم دنیا کو امن اور بھائی چارے کا پیغام دے رہے ہیں،انھوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر سے کشمیریوں کا ہی نہیں امت کا مسئلہ ہے اور مصر مسئلہ کشمیرکو اپنا مسئلہ سمجھتاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر