{AF}
عبدالرشیدترابی ترکی کی سعادت پارٹی کے سربراہ مصطفی کمالک سے کشمیر کے حوالے سے ملاقات{/AF}
وہ قاضی حسین احمدکے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان تشریف لائے ہیں اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق کشمیریوں کو عالمی برادری حق خودارادیت فراہم کروائے،مصطفی کمالک ،عبدالرشید ترابی ترکی میںسعادت پارٹی کشمیریوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیرمنائے گی،ترکی کے سابق وزیر اعظم نجم الدین اربکان کشمیریوںکی آزادی کو اپنی آزادی سمجھتے تھے،ترکی کے عوام کشمیریوں کی مبنی برحق جدوجہد میںان کے ساتھ ہیں،ہندوستان اپنے عہد کے مطابق کشمیریوںکو حق خودارادیت فراہم کرے لاہور( پ ر)جماعت اسلامی آزا دجموںوکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے ترکی کی سعادت پارٹی کے سربراہ مصطفی کمالک سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم ملاقات کی،مصطفی کمالک قاضی حسین احمدکے تعزیتی ریفرنس میںشرکت کے لیے لاہور تشریف لائے ہیں،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے ان کو مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا اور کہاکہ آٹھ لاکھ ہندوستانی فوج کشمیر میںکشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے ،انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ہورہی ہیں،مقبوضہ کشمیرکوایک کھلی جیل بنادیاگیاہے،انسانی حقوق کا کوئی ادارہ جاسکتاہے اورنہ ہی کوئی امدادی این جی او کو جانے کی اجازت ہے،ہندوستان نے خود عالمی برادری کے سامنے کشمیریوں کو ان کا حق دینے کا عہد کیا تھا،ترجمان کے مطابق اس موقع پر سعادت پارٹی کے سربراہ مصطفی کمالک نے کہاکہ ترکی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پورحمایت کرتاہے اور پانچ فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گا،انھوں نے کہاکہ ترکی کے سابق وزیر اعظم نجم الدین اربکان کشمیر کی آزادی کو اپنی آزادی سمجھتے تھے اور ان کی پارٹی آج بھی کشمیراور فلسطین کی آزادی کو اپنی آزادی سجھتی ہے،انھوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔