پاکستان کی سیاسی قیادت اور پوری قوم قاضی حسین احمد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیریوں کی حقیقی پشتیبانی کرے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiپاکستان کی سیاسی قیادت اور پوری قوم قاضی حسین احمد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیریوں کی حقیقی پشتیبانی کرے،عبدالرشید ترابی {/AF}

قاضی حسین احمد ساری دنیا کے مظلوم انسانوں کے خیر خواہ تھے،عالمی اسلامی تحریکوں کے قائدین اور حکمران ان سے رہنمائی حاصل کرتے تھے،پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانا قاضی حسین احمد کا مشن تھا،پاکستان کی قوم قاضی حسین احمد کے مشن سے وابستہ ہوکراس مشن کی تکمیل کرے،قاضی حسین احمد کی رحلت نے پوری دنیا کو سوگوار کیا،کشمیری افغانی اور فلسطین سمیت ساری دنیا کے مسلمان ان کے نقصان کو محسوس کررہے ہیں جما عت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام قاضی حسین احمد کی یاد میں انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب لاہور(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اورپوری قوم قاضی حسین احمد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کی حقیقی پشتیبانی کرے،قاضی حسین احمد پوری انسانیت کے خیرخواہ تھے،ان خیالات اظہارانھوں نے جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام قاضی حسین احمد کی یاد میں انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سید منور حسن لیاقت بلوچ سمیت سوڈان ،ترکی ،مصر تیونس سے آئے ہوئے اسلامی تحریکوں کے قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ قاضی حسین احمد عالمی اسلامی تحریکوں کے حقیقی قائدا ور رہنماتھے،عالمی اسلامی تحریکوں کے قائدین اور حکمران قاضی حسین احمد سے رہنمائی لیتے تھے،عرب بہارمیں قاضی حسین احمدکا بھی بڑ اکردار ہے،پانچ فروری کا کشمیریوں سے یکجہتی کو تاریخی دن بھی انہی کی وجہ سے ہوا آج نہ صرف پوری قوم بلکہ پورا عالم اسلام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتاہے تو اس کا ذریعے قاضی حسین احمد نے پیدا کیا،انھوں نے کہاکہ قاضی حسین احمد پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بناناچاہتے تھے،پاکستان کی قوم ان کے مشن کی تکمیل کے لیے سیدمنور حسن کا ساتھ دیا قاضی حسین احمددد کو یاد رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کے ساتھ وابستہ ہوا جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر