کشمیریوںنے یوم سیاہ منا کر ہندوستان کے نام نہادجمہوری چہرے کو بے نقاب کردیاہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiکشمیریوںنے یوم سیاہ منا کر ہندوستان کے نام نہادجمہوری چہرے کو بے نقاب کردیاہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

مسئلہ کشمیرکو عالم سطح پر قاضی حسین احمد نے اجاگرگیا،سردار اعجازا فضل خان،قاضی حسین احمد پوری انسانیت کے خیر خواہ اور کشمیریوں کے حقیقی پشتیبان تھے،ڈاکٹر خالد محمود،وطن عزیر کے عوام کو جمہوری حقوق دلانے ہوں یا مظلوم اقوام کو آزادی دلانے کا مراحلہ قاضی حسین احمد نے اپنی زندگی ان کے لیے وقف کیے رکھی،تحریک آزادی کشمیر کا بین الاقوامی محاذہویا مہاجرین کے مسائل ،متاثرین زلزلہ کی مدد ہوقاضی حسین احمد کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے تھے،قاضی حسین احمد نے شملہ معاہدے کے تابوت میں دفن مسئلہ کشمیرکو دنیا فلش پوائنٹ بنایا،او آئی سی ہویا عرب لیگ ہر جگہ کشمیریوں کے مسئلے کو اجاگر کیا جماعت اسلامی پونچھ کے زیر اہتمام قاضی حسین احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ،سردار صغیر،مفتی عبدالخالق،سجاد انور،اور دیگر کا خطاب راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیریوں نے ہندوستان کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منا کر ہندوستان کے اصل چہرے کو بے نقاب کردیاہے،کشمیرکا بچہ بچہ بھارت سے نفرت کا اظہار کررہاہے بندوق کی نوک پر ہندوستان کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،کشمیریوں کی قربانیوں اور قاضی حسین احمد کی جدوجہدنے مسئلہ کشمیرکو دنیا کا فلش پوائنٹ بنایا،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے زیر اہتمام قاضی حسین احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امیر سردار اعجاز افضل ،نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود ،لبریشن فرنٹ کے سابق صدرسردار صغیر ،مفتی عبدالخالق،سجاد انور سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ قاضی حسین احمدجہاد افغانستان کے سرخیل،کشمیریوں کے حقیقی پشتیبان اور دنیا بھر کے مظلوم انسانوں کے سچے خیر خواہ تھے،انھوں نے کہاکہ قاضی حسین احمد نے ترکی ،مصر ،سوڈان اور سعودی عرب سمیت او آئی سی کے ممبرممالک کو کشمیریوںکی پشت پر لاکھڑا کیا،انھوں نے کہاکہ وہ دین کے غلبے کے مشن کے علمبردار تھے سچے عاشق رسول تھے،ان سے وابستگی کا تقاضاہے کہ ان کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کی جائے ،ان کی رحلت پوری ملت کا نقصان ہے ہی مگر کشمیریوں کے لیے بہت بڑا نقصان ہے،انھوں نے متاثرین زلزلہ کی امداد کے لیے پوری ملت کو کشمیرلایا اسلامی این جی اوز کو متوجہ کیا،جو آج تک متاثرین زلزلہ کی خدمت کررہی ہیں مغربی این جی اوز فوٹو سیشن کے بعد واپس چلی گئی تھیں،انھوں نے کہاکہ پوری امت میںجہاں بھی مسائل ہوں وہ تڑپ اٹھتے تھے اور اس کے حل کے لیے قمر کس لیتے تھے،متحدہ مجلس عمل ہویا ملی یکجہتی کونسل وہ ہمیشہ امت کے اتحاد کے لیے بے چین رہتے تھے،ایسی ہمہ پہلو اور ہمہ جہت صلاحیتوں کے مالک شخصیت ایک صدی بلاشبہ بڑی شخصیت تھے۔سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجازا فضل خان نے کہاکہ قاضی حسین احمد نے پوری امت کے حقیقی ترجمان تھے،انھوں نے کہاکہ ان کو قاضی حسین احمد کے ساتھ سوڈان ،سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں جانے کا اتفاق ہوا تو ان کی بیرون ممالک میں بے پنا ہ عزت تھے،سعودی عرب کے شاہ عبداللہ ان کا استقبال کرتے تھے ،سوڈان میں صدر ان کے لیے استقبال کرتے تھے ترکی کے صدر ان کے استقبال کرتے تھے وہ حکمرانوں سمیت عوام کے اندر بھی بے حد مقبول تھے،انھوں نے ایک واقع کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ راولاکوٹ میںجہاد کانفرنس رکھی تو برف پڑھ گئی ہم نے مشورہ کر کے عبدالرشید ترابی کو کہاکہ وہ قاضی حسین احمد کو پیغام دیں کہ یہاں بہت برف ہے پروگرام مشکل ہوگا تو انھوں نے کہاکہ برف ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ہم نے جہاد کانفرنس کرنی ہے اور وہ آئے اور یہاں کانفرنس ہوئی وہ اپنی کٹمنٹ کے پکے تھے،ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ قاضی حسین احمد ایک مدبر سیاستدان اور پوری امت کے اثاثہ تھے،انھوں نے زندگی کا ایک ایک لمحہ دین کے لیے اور مظلوم عوام کی مدد کے لیے وقف رکھا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر