{AF}
عبدالرشید ترابی نے راجہ ظفرالحق کو ملاقات کرکے قاضی حسین احمد کی یاد میںتعزیتی ریفرنس میں شرکت کی دعوت دی{/AF}
قاضی حسین احمد مدبرسیاستدان اور پوری امت کے اثاثہ تھے،راجہ ظفرا لحق کئی ممالک میں ان کے ساتھ جانے کا اتفاق ہوا،سید مودودی کے بعد انھوں نے پوری دنیا اور خاص کراسلامی تحریکوں میں اپنے روابط کو مضبوط کیا،کشمیریوں کے وہ حقیقی پشتیبان تھے،قوم ایک مدبر سیاستدان سے محروم ہوگئی اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق سے ملاقا ت کرکے ان کوجماعت اسلامی آزاد کشمیرکے زیراہتمام قاضی حسین احمد کی یاد میں منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی دعوت دی،ترجمان کے مطابق راجہ ظفر الحق نے کہاکہ قاضی حسین احمدایک مدبر سیاستدان اور پوری امت کے اثاثہ تھے ،ان کے ساتھ کئی ممالک میں جانے کا اتفاق ہوا تو ان قد کاٹھ بین الاقوامی سطح ُپر بھی تسلیم کیا جاتاتھا،سید مودودی کے بعدانھوں نے اپنے آپ کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کروایا اور اسلامی تحریکوں کے ساتھ شاندار اور پائیدار روابط قائم کیے،ان کی رحلت سے پاکستانی قوم ایک مدبر سیاستدان سے محروم ہوگئی ہے،انھوں نے کہاکہ پروفیسر غفور احمد کی خدمات بھی قوم یاد ارکھے گی،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ قاضی حسین احمد کشمیریوں کے حقیقی پشتیبان تھے وہ دنیا بھر کے مظلوم انسانوںکے لیے اللہ کے بعد امید کی کرن تھے،ان کی خدمات تاریخ کا تاریخ کا شاندار باب ہیں ،عبدالرشید ترابی کی طرف سے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی دعوت انھوں نے قبول کی۔