{AF}
ربیع اول پوری امت کو محمد ﷺ کے مشن کی تکمیل کے عہد کا درس دیتاہے،محمود الحسن چودھری {/AF}
اللہ کادین جو نبی ﷺ لائے وہ آج مغلوب ہے اس کے غلبے کے لیے جدوجہد کرنا ہرمسلمان پر فرض ہے،امت ایک بار پھر آج عہد کرے کہ وہ نبی ﷺؑکے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق اپنی زندگی گزارے گی،آج بے چینی افراتفری کی وجہ دین سے دوری بنی ﷺ کی پیروی نہ ہونے کی وجہ سے ہے راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکریٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہاہے کہ ربیع اول پوری امت کو محمدﷺ کے مشن کی تکمیل کا درس دیتاہے،آج اللہ کا دیا ہوا ور محمد ﷺ کا لایاہوا دین مغلوب ہے اس کے غلبے کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ،آج پوری امت مسائل کا شکار اسی وجہ سے ہے کہ اس نے اللہ کے دین سے دوری اور محمد ﷺ کی پیروی ترک کررکھی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ نبی ﷺؑ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق چلیںگے تو دنیا اور آخرت میں کامیابی ہوگی نہیں چلیں گے تو دنیا میں بھی مسائل کا شکار رہیں گے اور آخرت میں بھی رسوائی کا سامنہ کرنا پڑھ گا،آج دنیا میں بے چینی اور افراتفری کی بڑی وجہ دین سے دوری ہے،اللہ نے اپنے دین میں انسانیت کے لیے رہنمائی فلاح نظام زندگی تمام کے تمام گوشے رکھے میں مگر ہم نے آج قرآن اور سنت کو چھوڑ دیاہے،دنیا کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور دنیا ہمارے لیے اور تنگ ہورہی ہے،جب اللہ کی طرف رجوع کریں گے تو اللہ کی رحمت آئے گی اور انسانیت کامباب ہوگی۔ربیع اول کا یہی پیغام ہے۔