{AF}
عبدالرشید ترابی کی مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ سردار عبدلقیوم خان کی عیادت{/AF}
حکومت کی یک طرفہ دوستی کے باوجود ہندوستان کی ہٹ دھرمی اور پاکستان کے خلاف نفرت کی ذہنیت تبدیل نہیں ہوئی،عبدالقیوم ،عبدالرشید ترابی پاکستا ن کے پاس موقع ہے کہ وہ ہندوستان کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے،قاضی حسین احمد کے پائے کی شخصیت پاکستان میں کوئی نہیں ہے،کشمیر کی آزادی کے لیے جامع حکمت علمی اختیار کرنے کی ضرورت ہے،عبدالرشید ترابی اوربیس کیمپ کی چند شخصیات کی طرف پوری قوم دیکھ رہی ہے راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے سپریم ہیڈ مسلم کانفرنس سردار عبدالقیوم خان کی عیادت کی اس موقع پرسیکریٹری جنرل محمود الحسن چودھری،راجہ خالدمحمود اور راجہ ذاکر خان بھی ان کے ہمراہ تھے ،ترجمان کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماﺅں نے تسلیم کیا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے یک طرفہ دوستی کے باوجود ہندوستان کی پاکستان کے خلاف نفرت کی ذہنیت تبدیل نہیں ہوئی،سردار عبدالقیوم خان نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کے لیے مل بیٹھ کر ایک جامع حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے قاضی حسین احمد کے پائے کی اب کوئی شخصیات پاکستان میں نہیں ہے آزاد کشمیرمیں بھی عبدالرشید ترابی آپ اور چند دیگر شخصیات ہیں جن کی طرف پوری قوم دیکھ رہی ہے آپ کو مل کر کوئی حکمت عملی ترتیب دینی چاہیے،انھوں نے کہاکہ قاضی حسین احمد کشمیریوں کے حقیقی پشتیبان تھے،پروفیسر غفور احمد کی خدمات قوم یاد رکھے گی،انھوں نے کہاکہ اگر صحت نے اجازت دی تو قاضی حسین احمد کے تعزیتی ریفرنس میں شریک ہوںگا،ا س موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پاکستان کے پاس اس وقت موقع ہے کہ وہ ہندوستان کے اصل چہرے کو بے نقاب کرے،ہندوستان کے وزیر داخلہ نے حقائق سے پردہ چاک کرکے پوری دنیا کو بتادیاہے کہ بھار ت کے اصل عزائم کیاہیں،اس وقت پاکستان کی حکومت سفارتی محاذپر سفارتی مہم منظم کرے اور دنیا کو حقائق سے آگاہ کرے،انھوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیر کسی بھی قسم کے سی بی ایمز اور دوستی خود فریبی ہے،انھوں نے کہاکہ وہ مسئلہ کشمیرکے حوالے سے پاکستان اور آزاد کشمیر کی قیادت کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کرتے رہتے ہیں،قاضی حسین احمد کا تعزیتی ریفرنس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔