گلگت بلتستان میں مسلکی اختلافات کا خاتمہ عوام کی بقا اور پاکستان کی سلامتی کا تقاضاہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabi گلگت بلتستان میں مسلکی اختلافات کا خاتمہ عوام کی بقا اور پاکستان کی سلامتی کا تقاضاہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

جماعت اسلامی نے روزاول سے گلگت بلتستان کے مسائل کے حل اور حقوق کی جدوجہد کی ہے اور حقوق کے حصول تک جاری رکھے گی،کشمیری اورگلگت بلتستان نیشن الائنس کے موقف کو نظر انداز کرکے جو پیکیج دیا گیا اس کو شاخسانہ ہے،حساس علاقے پاکستان دشمن طاقتوں کے نشانے پر ہے،پاکستان اور چین دوستی تعلق اور رابطہ دشمن کی آنکھوں میں کھٹکتاہے،دشمن طاقتیں دشمنی کے ماحول کو جاری رکھنا چاہتی ہیں امیر جماعت اسلامی کی گلگت بلتستان کے وفد سے گفتگو اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں کشمیرگلگت بلتستان کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں مسلکی اختلافات کا خاتمہ عوام اورپاکستان کی سلامتی کاتقاضاہے،جماعت اسلامی نے اول روز سے گلگت بلتستان کے مسائل کے حل اور عوامی حقوق کے حصو ل کے لیے جدوجہد کررہی ہے جب تک یہ حقوق عوام کو مل نہیں جاتے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گلگت بلتستان کے سیاسی زعماءعلماءکرام اور عمائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفد میں سابق سپیکر گلگت بلتستان ملک مسکین،ممبر اسمبلی امیرجان،جے یوآئی کے رہنما قاضی عنایت اللہ گلگت بلتستان نیشن الائنس کے صدر عنایت اللہ شمالی ،جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما مشتاق ایڈووکیٹ ،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا سمیع سمیت دیگر قائدین نے شامل تھے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان نیشن الائنس کے موقف کو نظر انداز کرکے جو پیکیج دیا گیا وہ آج مسائل میں اضافہ کررہاہے،اس خطے کی تاریخی حقائق کو نظرانداز کرکے وہاں کے نظام کی اصلاح نہیں ہوسکتی،اس پیکیج کی ناکامی واضح ہوچکی ہے،انھوں نے کہاکہ یہ حساس علاقہ ہے اس لیے پاکستان کے دشمنوں کی نظریں اس علاقے پر ہیں وہ یہاں مسلسل بدامنی جاری رکھنا چاہتے ہیں،پاکستان دشمن طاقتیں چاہتی ہیںکہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی میں مشکلات پیداہوں۔عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر کا تاریخی پیس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے ،دونوں خطوںکو باہم مربوط کرکے ب چینی کے اسباب کو ختم کیا جائے،سیاسی دینی ا ور علماءکرام کے وفد نے مشترکہ طورپر جما عت اسلامی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاہے،انھوںنے کہاکہ ان کی جدوجہد کا مقصد بھی یہی ہے کہ ایسے آئینی اصلاح کر کے عوام کے لیے امن اور منصفانہ حقوق مل جائیں تاکہ کشمیر کی آزادی کے لیے کردار ادا ہوسکے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر