اپنی زندگی کے ہرلمحہ کو سیرت طیبہ کے مطابق بنانے کی حتی المقدور کوشش کریں عطاءالرحمن چوہان

{AF}ata-ur-rahman-chuhan اپنی زندگی کے ہرلمحہ کو سیرت طیبہ کے مطابق بنانے کی حتی المقدور کوشش کریں عطاءالرحمن چوہان {/AF}

راولپنڈی ( پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموںو کشمیر ضلع راولپنڈی کے امیر عطاءالرحمن چوہان نے کہا کہ ہمارے لئے ربیع الاو ل کا صرف اور صرف یہی پیغام ہے کہ ہم اپنی زندگی کے ہرلمحہ کو سیرت طیبہ کے مطابق بنانے کی حتی المقدور کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنے اخلاق کو نبی پاک کے اخلاق کے مطابق بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمان بہت بڑی غلط فہمی کا شکار ہیں اور وہ یہ ہے کہ مسلمان اپنے اخلاق کی اصلاح سے بے پرواہ ہو کر صرف اپنی عبادات کو ہی اپنا نصب العین سمجھ بیٹھے ہیں جبکہ حقیقت میں اسلام کی روح اخلاق کی بنیاد پر قائم ہے۔ نبی مکرم نے صفا کی پہاڑی پر اپنی دعوت کا آغاز بھی اپنے چالیس سالہ اخلاق کی اساس پر کیا۔ انہوں نے اہلیان مکہ سے پوچھا کہ بتاو ¿! تم میرے اخلاق کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہو تو سب کا جواب یک زبان ہو کر ایک ہی تھاکہ آ پ صادق و امین ہیں ۔یہی وہ نقطہ ہے کہ جسے ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سب سے پہلے اپنے اخلاق کو سیرت طیبہ سے ہم آہنگ کرنا ہو گا پھر ہمیں اپنی دعوت دوسروں تک لے کر جانی ہو گی وگرنہ وہی حالت ہو گی اور وہی جواب ملے گا جو آج کی مسلم قوم کواقوامِ عالم سے مل رہا ہے کہ !!! جاو ¿ پہلے اپنی حالت تو سدھاروپھر ہمیں دعوت دینا ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہماری اخلاقی پستی کا یہ حال ہے کہ خود مسلمان اپنی اخلاقی کرپشن کے باعث اپنے مسلمانوں بھائیوں سے خرید و فروخت کی بجائے غیر مسلموں سے معاملات کرنے میں سہولت محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم آئندہ اپنے اخلاق کو سیرت طیبہ کے ڈھانچے میں ڈھالیں گے کیونکہ یہی سیرت کا پیغام ہے اور یہی دنیا و آخرت کی فلاح کا راستہ۔اس موقع پر خرم تیمور‘ داﺅد احمد ‘ صالح طاہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر