پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دوستی میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیرہے،مولانا فضل الرحمان

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkپاکستان اور ہندوستان کے درمیان دوستی میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیرہے،مولانا فضل الرحمان{/AF}

پاکستان سے کشمیریوں کو مایوسی کا پیغام بھارتی ایجنڈا ہے،ایکٹ 74میں ترامیم کر کے بیس کیمپ کے رول کو بحال کیا جائے،سرحد پر فائرنگ کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والوں کے لیے بھی کانفرنسز منعقد کیے جائیں،پاکستان کی کمزورخارجہ پالیسی کے باعث بھار ت فائدہ اٹھارہاہے،پاکستان سلامتی کونسل کا ایک ماہ کے لیے صدر ہے اس دوران مسئلہ کشمیرکو زیر باعث لائے آل پارٹیز کانفرنس سے چوھدری مجید ،سردار عتیق ،عبدالرشید ترابی،غلام محمد صفی،محمود ساغر،جسٹس مجید ملک ،ڈاکٹر توقیر گیلانی ،نذیر فاروقی،قاضی نثار مولانا سمیع،سمیت دیگر قائدین کا خطاب اسلام آباد( پ ر)جمعیت علماءاسلامی کے امیر پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان دوستی میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے جب تک یہ حل نہیںہوجاتا اس وقت تک پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی نہیں ہوسکتی،ان خیالات کااظہارا نھوں نے ال پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع چوھدری مجید ،سردار عتیق ،عبدالرشید ترابی،غلام محمد صفی،محمود ساغر،جسٹس مجید ملک ،ڈاکٹر توقیر گیلانی ،نذیر فاروقی،قاضی نثار مولانا سمیع،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ بھارت کو موسٹ فیورڈ نیشن قراردینا ملک کے مفا دمیں نہیں ہے ہم نے حکومت کو اس سے اگاہ کردیاہے،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پاکستان سے کشمیریوں کو مایوس کا پیغام بھارتی ایجنڈا ہے ،حکومت پاکستان نے پانچ سال میں ایک دفعہ بھی مسئلہ کشمیر پر کشمیری قیادت سے مشاور ت نہیں کی،انھوں نے کہاکہ ایکٹ 74میں ترامیم کرکے بیس کیمپ کے رول کو بحال کیا جائے،گلگت بلتستان اورا ٓزاد کشمیرکو ملاکر تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنایاجائے،اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ایک مہم چلائی جائے،کشمیریوں نے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کرکے ثابت کردیاہے کہ وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی کے باعث بھارت فائدہ آٹھا رہاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر