{AF}
قاضی حسین احمد کہ مشن تحریک آزادی کشمیر اور اسلامی انقلاب کے مشن کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے کارکنان اپنی جدوجہد تیز کریں، عبدالرشیدترابی{/AF}
قاضی حسین احمد کی وفات سے پوری امت اور بالخصوص کشمیری ایک عظیم رہنماء،مدبر،مفکر اور قائد سے محروم ہو گے ہیں ،قاضی حسین احمد نے ہمیشہ کشمیریوں کی پشتبانی کی ہے ،قاضی حسین احمد پوری عالمی انسانیت کے خیر خواہ تھے ، راولپنڈی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا کے قاضی حسین احمد کہ مشن تحریک آزادی کشمیر اور اسلامی انقلاب کے مشن کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے کارکنان اپنی جدوجہد تیز کریں،قاضی حسین احمد نے ہمشہ مظلوم مسلمانوں کی پشتبانی کی اور تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر اعجاز افضل خان ،سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری ،نائب امیر نورالباری ،ڈاکٹر خالد محمود ،مشتاق احمد ،شیخ عقیل الرحمن سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ قاضی حسین احمد کی وفات سے پوری امت اور بالخصوص کشمیری ایک عظیم رہنماء،مدبر،مفکر اور قائد سے محروم ہو گے ہیں ،قاضی حسین احمد نے ہمیشہ کشمیریوں کی پشتبانی کی ہے ،قاضی حسین احمد پوری عالمی انسانیت کے خیر خواہ تھے ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ اور آزاد جموں وکشمیر کی تمام دینی اور سیاسی جماعتیں مجاہدین ‘ مہاجرین اور ان کے قائدین اس موقع پر دل گرفتہ ہیں کہ وہ اپنے ایک عظیم محسن اور پشتیبان سے محروم ہو گئے ہیں اور وہ دعا گو ہیں کہ اﷲ تعالیٰ ان کی خدمات جلیلہ کو قبول فرماتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ،ان کے خاندان اور پاکستان میں کشمیریوں کی حقیقی پشتیبان ان کی جماعت اور قیادت کو استقامت بھی عطا کرے اور ان کے خوابوں کے مطابق وہ مقام اور قوت بھی عطا کرے تا کہ پاکستان ایک مستحکم حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بن سکے جس کی خاطر لاکھوں لوگ جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں ، اس موقع پر مرکزی شوری ٰ کے اجلاس میں قاضی حسین احمد کے لیے مغفرت کی دعابھی کی ،اور ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کارکنان سے کہا کے وہ قاضی حسین احمد کہ مشن تحریک آزادی کشمیر اور اسلامی انقلاب کے مشن کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنی جدوجہد تیز ، کریں انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ میں حکومت عوام کے مسائل اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،گلگت بلتستان میں تحریک آزادی کشمیر کی تقویت کے لیے گلگت بلتستان اور آزادجموں وکشمیر کو بیس کیمپ بنانا ضروری تقاضہ ہے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی عوام کے حقوق اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت مغربی استعماری اور طاغوتی قوتیں ناکام ہو چکی ہیں ، پوری دنیامیں تبدیلی کی لہر اٹھ چکی ہے، عوام نے قیادت اسلامی تحریکوں کے سپرد کی ہے،بیس کیمپ میں بھی اسلامی انقلاب خطے کا مقدر ہے ،انہوں نے کہا کہ کارکنان دین کی دعوت کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں ،اور عوام کے مسائل کرنے میں ان کے ترجمان بنیں ، انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ میں کشمیر کی آزادی اور اسلامی انقلاب اسلامی نظام کے نفاذ ہی میں مضمر ہے