{AF}
مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر ہندوستان کی جارحیت جاری رہی تو چوتھی عالمگیر جنگ کو کوئی نہیں روک سکے گا،عبدالرشید ترابی{/AF}
حکومت پاکستان بھارت سے یک طرفہ دوستی کے مخمصے سے نکلے اور قائد اعظم کے تصور کے مطابق کشمیر پالیسی تشکیل دے،ہندوستان کے دانت کھٹے کرنے کے لیے بیس کیمپ کے کردار کو بحال کرنا ہوگا،مظالم سے کشمیریوں کے دلوںسے جذبہ آزادی سردنہیں کیا جاسکتا،امن کے سارے مواقعے بھارت نے ضائع کردیے،پاکستان کشمیریوں کے فریق ہونے کے ناطے مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے کردار ادا کرے قاضی حسین احمد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی قومی قیادت کشمیریوں کی حقیقی بشتیبانی کرے تعزیتی ریفرنس سے مشتاق نیئر، نثار شائق،مولانا صدیق الحسن ،قاری اشرف،انور سماوی،جنت حسین ،سلیم غالب،تنور انور خان،خالد کھوکھر،عمران گیلانی کا خطاب ریڑہ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرپر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ محدود نہیں رہے گی یہ جنگ چوتھی عالمگیر جنگ کی صورت اختیار کرے گی،اس جنگ سے چاروں براعظم متاثر ہوں گے،اقوام متحدہ اور عالمی براداری کو کرڑوں انسانوںکو موت کی منہ میں جانے سے بچانے کے لیے اپنے وعدوںکے مطابق کشمیریوں کو حق دینا ہوگا اور بھارت پر دباﺅ بڑھانا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے قاضی حسین احمدکی کشمیرکی آزادی کے لیے خدمات پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس سے مسلم لیگ ن ضلع باغ کے صدرمشتاق نیئر،لبریشن فرنٹ کے رہنما حافظ انور سماوی،جمعیت علماءاسلام کے رہنما مولانا صدیق الحسن،تاجران کے صدر جنت حسین ،تنور انور خان،عمران گیلانی،خالد کھرگھر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حکومت پاکستان بھارت سے یک طرفہ دوستی کے مخمصے سے نکلے اور قائداعظم کے تصورکے مطابق کشمیرپالیسی تشکیل دی جائے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کو بھول ہے کہ وہ مظالم کے ذریعے اور جارحیت کرکے کشمیریوں کے دلوںسے آزادی کے جذبے کو سرد کرسکتاہے،انھوں نے کہاکہ بھارت نے امن کے سارے مواقعے ضائع کردیے ہیں،اب پاک فوج پر فرض او رقرض ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کے لیے فوج کشی کرے،بانی پاکستان قائد اعظم کے اسٹنڈنگ آرڈر آج بھی ولیڈ ہے مشرقی پاکستان کا بدلہ لینے کے لیے ضروری ہے کہ کشمیرآزاد کروایا جائے تاکہ پاکستان کے ساتھ شامل ہوکر اعظم پاکستان بنے ،پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرکے بھارت اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتاہے بھارت کی ان سازشوں پر نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہاکہ بیس کیمپ کے کردار کو بحال کرنے کی ضرورت ہے ،تحریک آزادی کشمیرکو نتیجہ خیز بنانے کے لیے بیس کیمپ کا کردار بحال کرنا ضروری ہے۔