ہندوستان کی کنڑول لائن پر بلااشعال فائرنگ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ، نورالباری

{AF}noor-ul-bari.jpg ہندوستان کی کنڑول لائن پر بلااشعال فائرنگ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ، نورالباری {/AF}

کشمیریوں نے آزادی کے لیے قر بانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی ہے ،ہندوستانی فوج مقبوضہ کشمیرمیں ناکام ہو کر کنڑول لائن پر فائرنگ کررہی ہے،قوم متحدہو کر جارحیت کاجواب دے،کشمیریوں کو آزادی کی منزل ملے گی راولپنڈی ( پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر اور نگران امور کشمیر نور الباری نے کہا کہ ہندوستان کی کنڑول لائن پر بلااشعال فائرنگ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، نور الباری نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کا ازلی دشمن ہے، پاکستان اور کشمیر کا کبھی خیر خواہ نہیں ہو سکتا، کشمیریوں نے آزادی کے لیے قر بانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی ہے ،ہندوستانی فوج مقبوضہ کشمیرمیں ناکام ہو کر کنڑول لائن پر فائرنگ کررہی ہے،قوم متحدہو کر جارحیت کاجواب دے،کشمیریوں کو آزادی کی منزل ملے گیا حکومت پاکستان بھارت کو موسٹ فیورد نیشن قرار دینے کا فیصلہ واپس لے ، حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں ،کنڑول لائن پر آ ئے روز فائرنگ اور وزیر خارجہ اور آرمی چیف کی دھمکیاں قابل مذمت ہیں ،کشمیری اپنے دفاع کرنا جانتے ہیں ، کشمیر کی آزادی ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو حق نہ دیاتو 90ءسے زیادہ مزاحمت کا سامناکرنا پڑئے گا

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر