قاضی حسین احمد کی آج کے حالات میں جماعت ہی کی نہیں ملک کی ضرور ت تھے،راجہ منصف خان

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk.jpgقاضی حسین احمد کی آج کے حالات میں جماعت ہی کی نہیں ملک کی ضرورت تھے،راجہ منصف خان{/AF}

ہاڑی گہل میں قاضی حسین احمد کے تعزیتی ریفرنس میں تمام جماعتوںکے قائدین شرکت کریں گے،دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں ہاڑی گہل ( پ ر)قاضی حسین احمد کی آج کے حالات میں جماعت ہی کی ضرورت نہیںتھے بلکہ ملک کی ضرورت تھے اس طرح کی شخصیات پوری قوم کے لے نعمت ہوتے ہیں،ہاڑی گہل میں قاضی حسین احمد کی یاد میں تعزیت ریفرنس 17جنوری کو ہوگا ،ان خیالات کا اظہار شباب ملی ضلع باغ کے نائب صدر راجہ منصف خان نے کارکنوںکے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ 17جنوری کو ہاڑی گہل میں قاضی حسین احمد کی یاد میں تعزیتی ریفر نس سے تمام جماعتوںکے قائدین شریک ہوںگے ،قائدین کو دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں،انھوں نے کہاکہ قاضی حسین احمدنے جہاد کشمیرمیں اہم کردارادا کیا ،مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کی اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کی آواز کو پہنچایا ،انھوں نے کہاکہ قاضی حسین احمد کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر