قاضی حسین احمد عرب وعجم کے مظلوم عوام کے قائد اور محسن تھے ،محمود الحسن چودھری

{AF}ch.mehmood-ul-hassanقاضی حسین احمد عرب وعجم کے مظلوم عوام کے قائد اور محسن تھے ،محمود الحسن چودھری{/AF}

تحریک آزادی کشمیرکے لیے ان کی خدمات تاریخ کاروشن باب ہیں،کشمیری قوم ان کی خدمات کو صدیوں یاد رکھے گی راولپنڈی ( پ ر) جماعت اسلامی آزا دجموں وکشمیرکے سیکریٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہاہے کہ قاضی حسین احمد عرب وعجم کے مظلوم مسلمانوں کے لےے کے قائد اور محسن تھے،تحریک آزادی کشمیرکے لیے ان کی خدمات تاریخ کاروشن باب ہیں،کشمیری قوم ان کی خدمات کو صدیوں یاد رکھے گی،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ا نھوں نے کہا 1972ءکے شملہ معاہدے کے بعد پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی پلیٹ فارم سے مسئلہ کشمیر کی باز گشت سنائی گئی اور پاکستان کی طرف سے کسی پیش کی گئی قرار دار متفقہ طور پر منظور ہوئی ۔ جس میں بھارتی مظالم کی مذمت کرنے کے علاوہ اقوا م متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں حق خود ارادیت نے ذریعے حل کرنے پر زور دیاگیا ۔ اس کے بعد ہر سال او آئی سی کے وزرائے خارجہ یا سرابراہی اجلا س میں کشمیر ایجنڈے پر رہا ۔ اس تسلسل میں او آئی سی نے بعد میں کشمیر رابطہ گروپ اور کشمیر ریلیف فنڈ قائم کیے اور حریت کانفرنس کو او آئی سی میں مبصر کا درجہ بھی دیا گیا ۔یوں یہ مسئلہ او آئی سی کی وساطت سے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی سیاسی اور انسانی حقوق کے اداروں میں زیر بحث آیا اور بھارتی خواہش کے علی الرغم یہ مسئلہ دنیا کا فلیش پوائنٹ قرار پایا۔ اس سارے عمل میں بنیادی قربانیاں تو کشمیریوں کی ہیں ۔ لیکن بین الاقوامی سطح پر حکومت پاکستان اور او آئی سی کو مطلوبہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرنا ، قاضی اور ان کی ٹیم کا ایک تاریخی کردار ہے ۔ جسے کوئی مورخ نظر انداز نہیں کر سکتا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر