{AF}
عبدالرشید ترابی سے سیاسی مذہبی اور سماجی قائدین کا قاضی حسین احمد کی وفات پر اظہار تعزیت{/AF}
تحریک آزادی کشمیرکے لیے قاضی حسین احمد کی ذاتی خدمات کا پلڑا پوری پاکستانی قوم کی خدمات سے بھاری ہے،جنر ل انور قاضی حسین احمد تحریک آزادی کشمیرکے حقیقی بشتیبان تھے،راجہ فاروق حیدر،کشمیر قوم ان کی خدمات کو یاد رررکھے گی،سردار عتیق احمد قاضی حسین احمد پوری امت کو درد دل میں رکھتے تھے،مولانا سعید یوسف،پیر عتیق الرحمان فیض پوری،خالد ابراہیم، جسٹس مجید ملک،سمیت حکومت اپوریشن کے رہنماﺅںکے علاوہ سماجی سیاسی کارکنوں صحافیوں ،دانشوروں اورطلبہ ،طالبات اور خواتین کا اظہار ہمدردی اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی سے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی وفا ت پوآزاد کشمیر،گلگت بلتستان سمیت بیروں ممالک سے ایک تحریکوں کے قائدین اور رہنماﺅں سے اظہار تعزیت کیا،ترجمان کے مطابق سابق صد رآزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرسردار جنرل ( ر) جنرل انور خان نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرکے کے لیے قاضی حسین احمد کی ذاتی خدمات کا پلڑا پوری پاکستانی قوم کی خدمات سے بھاری ہے،پاکستان کے عوام اور باقی تمام جماعتوںکی خدمات ایک طرف رکھیں اور قاضی حسین احمد کی اپنی خدمات ایک طرف رکھیں تو یہ زیاد ہے ان کی رحلت سے جہاں امت مسلمہ ایک مجاہد سے محروم ہوئی ہے وہاں تحریک آزادی کشمیرکو سب سے زیادہ نقصان ہواہے،روز اول سے قاضی حسین احمد کشمیریوں کی پشت پر تھے اور ایک انچ اپنے موقف سے کبھی نہ ہٹے اور نہ تھکے۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر راجہ فاروق حید رنے کہاکہ قاضی حسین احمد تحریک آزادی کشمیرکے حقیقی پشتیبان تھے وہ مسئلہ کشمیراس کی تاریخی اہمیت اور پورے پیس منظر سے واقف تھے پاکستان کی چوٹی کی لیڈر شپ مسئلہ کشمیرسے واقف ہی نہیں ہے مگر قاضی حسین احمد نے ملک کے اندر بیرونی محاذپر جس طرح مسئلہ کشمیراجاگر کی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،سابق وزیر اعظم سردارعتیق احمد نمازہ جنازہ میں بھی شریک ہوئی اور بعد ازاں کہاکہ قاضی حسین احمد کی خدمات کشمیرکی پوری قوم صدیاں یاد رکھے گی،وہ بہادر اور مجاہد قائد تھے۔جموں وکشمیرکے پیپلزپارٹی کے صدر خالد ابراہیم ،مولانا سعید یوسف،پیرعتیق الرحما ن فیص پوری،جسٹس مجید ملک،گلگت بلتستان سے عنایت اللہ شمالی قاضی عنایت سمیت طلبہ ،علماء،طالبات ،صحافی ،دانشورو ں اور خواتین نے اظہار تعزیت کیا اور قاضی حسین احمد کی خدمات کی تحسین کی۔