مسئلہ کشمیرکا واحد حل ریاستی عوام کی منصفانہ اور آزادانہ رائے شماری میں ہے،متفقہ قرارداد

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkمسئلہ کشمیرکا واحد حل ریاستی عوام کی منصفانہ اور آزادانہ رائے شماری میں ہے،متفقہ قرارداد{/AF}

پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوںکے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرے ریاست کے آزاد حصوں آزا دجموں وکشمیراور گلگت بلتستان کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لیے موثر آئینی اورانتظامی اقدامات کا اہتمام کرے اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزا دجموں وکشمیرکے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی عبدلرشید ترابی کی زیر صدارت م کل جماعتی سیمینار کشمیریوںکی حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہوا جس میں متفقہ طورپر قرارداد منطورہوئی جس میں لکھا گیاہے کہ شہداء،قائدین اورحریت پسند عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم صمیم کا اظہار کیاگیاہے کہ اہل پاکستان اور دنیا بھر میں موجود کشمیری ان کی بھرپور حمایت جاری رکھیںگے۔ کل جماعتی سیمینار مسئلہ کشمیرکا واحد حل ریاستی عوام کی منصفانہ اور آزادانہ رائے شماری کے ذریعے اپنی رائے کے اظہارکا موقع دینا قراردیتاہے،اس حق کی ضمانت پاکستان اور بھارت بلکہ اقوام متحدہ کے فورم کے ذریعے عالمی برادری نے بھی جموں وکشمیرکو دے رکھی ہے۔کشمیرکے مسئلے کا صرف یہی حل کشمیری عوام کی امنگوں اور پاکستانی قوم کے احساسات کی ترجمانی کرتا ہے،چونکہ اس مبنی برحق وصداقت موقف سے ہٹ کر مسئلے کے حل کا کوئی بھی فارمولہ پاکسانی قوم میں انتشار اورتحریک آزادی کی حوصلہ شکنی کا باعث ہوگا، اس لیے اس طرح کے اعلانات اورا قدامات سے اجتناب کیاجائے۔ یہ اجتماع مسلسل بھارتی ریاستی دہشت گردی ،حراستی قتل ، ڈاکٹر افضل گورواور ڈاکٹر قاسم جیسے دانشوروں کو عدل و انصاف کے تقاضوں کے مغائر سزاﺅں کا سلسلے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سمیت عالمی اداروں سے اپیل کرتاہے کہ وہ بھارت کو اس ظالمانہ پالیسی سے روکنے کے لیے موثر سفارتی دباﺅ کا اہتمام کریں۔ اجلاس حکومت پاکستان کو بھی متوجہ کرتاہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے اور مشرف کے چار نکاتی فارمولے اور مختلف جملہ تجاویز سے اعلان برات کرتے ہوئے قومی موقف کا اعادہ کرے ،نیز اس سلسلہ میں پاکستان کی قومی قیادت سے بھی اپیل کرتاہے کہ وہ اپنے انتخابی منشوراور سرگرمیوں میں مسئلہ کشمیرکو سرفہرست رکھیں۔ اجلاس یہ بھی مطالبہ کرتاہے کہ مقبوضہ جموںو کشمیرمیں قابض افواج کے انخلاء،کالے قوانین کے خاتمے ہزاروں لاپتہ اور بے گناہ گرفتار نوجوانوں کی رہائی جیسے اقدامات کے بغیر مذاکرات برائے مذاکرات میں وقت ضائع نہ کیا جائے،اور باہم تمام تعلقات اور اعتماد سازی کے اقدامات کو مسئلہ کشمیرمیں یپش رفت سے مشروط کیا جائے اجلاس یہ بھی مطالبہ کرتاہے کہ کشمیریوںکے قاتل اور پاکستان کی سلامتی کے درپے بھارت کو انتہائی پسندیدہ ملک قرار دینے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بین لاقوامی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے سفارتی مہم چلائے ،اس سلسلے میں ریاست کے آزاد حصوں آزا دجموں وکشمیراور گلگت بلتستان کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لیے موثر آئینی اورانتظامی اقدامات کا اہتمام کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر