{AF}
اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوںکو حق خودارادیت دیاجائے،راجہ فاروق حیدر {/AF}
حکومت پاکستان قائد اعظم کی کشمیرپالیسی کا احیاءکرے،عبدالرشید ترابی ،پاکستان بھارت کو فوسٹ فیورڈ نیشن قراردینے کے فیصلے کو واپس لے، ،کشمیرجہاد سے آزادہوگا،جنرل حمیدگل ،کشمیری اپنے مسئلے کو خود دنیا کے سامنے پیش کریں،جسٹس مجید ملک،اسلامی ممالک کشمیریوںکو ان کا حق دلانے کے لیے کردار ادا کریں،سیمینار سے خالد ابراہیم،عبدالرحماں مکی،غلام محمد صفی،غلام نبی نوشہری،نورالباری،مولانا نذیر فاروقی عبداللہ گل،راجہ نزاکت علی خان سمیت دیگر قائدین کا خطاب اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام اورعبدالرشید ترابی کی زیر صدارت کل جماعتی سیمینار ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حید رنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام نے کرنا ہے اورکشمیریوں کو چھوڑ کر جو بھی فیصلہ ہوگا اس کی کوئی قبول نہیں کرے گا،کشمیریوں کو بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے،شملہ معاہدہ اقوام متحدہ کے خلاف ہے،پاکستان میں آمدہ انتخابات میں تمام جماعتوں کو پابند کیا جائے کہ وہ اس پر بات کریں،پاکستان کے اندر سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مسئلہ کشمیرکی حساسیت کا علم ہی نہیں ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکا واحد حل ریاستی عوام کی منصفانہ اور آزادانہ رائے شماری کے ذریعے اپنی رائے کے اظہارکا موقع دینا ہے،اس حق کی ضمانت پاکستان اور بھارت بلکہ اقوام متحدہ کے فورم کے ذریعے عالمی برادری نے بھی جموں وکشمیرکو دے رکھی ہے۔کشمیرکے مسئلے کا صرف یہی حل کشمیری عوام کی امنگوں اور پاکستانی قوم کے احساسات کی ترجمانی کرتا ہے،چونکہ اس مبنی برحق وصداقت موقف سے ہٹ کر مسئلے کے حل کا کوئی بھی فارمولہ پاکسانی قوم میں انتشار اورتحریک آزادی کی حوصلہ شکنی کا باعث ہوگا، اس لیے اس طرح کے اعلانات اورا قدامات سے اجتناب کیاجائے۔انھوں نے کہاکہ بھارتی ریاستی دہشت گردی ،حراستی قتل ، ڈاکٹر افضل گورواور ڈاکٹر قاسم جیسے دانشوروں کو عدل و انصاف کے تقاضوں کے مغائر سزائیں ہیں انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سمیت عالمی اداروں کو وہ بھارت کو اس ظالمانہ پالیسی سے روکنے کے لیے موثر سفارتی دباﺅ کا اہتمام کرنا چاہیے،جنرل حمید گل نے کہاکہ بھارت کوسبق سکھانے کے لیے پاکستان کے پاس حربے موجود ہیں،افغانستان کی فتح کے بعد کشمیر کی آزادی یقینی ہے امریکہ پسپاہوراہے اور بھارت کی رسوائی بھی نزدیک ہے،سردار عتیق خان نے کہاکہ پاکستان کی کشمیرپالیسی درست ہے مگر سیاسی قیادت ناکام ہوئی ہے،کشمیریوں کو اپنے اندر اتحاد پیدا کرنا ہوگا،جمالدة نمائندے عبدالرحمان مگی نے کہاکہ کشمیرجہا دسے آزاد ہوگا،اس موقع پرغلام محمد صفی،غلام نبی نوشہری،نورالباری،مولانا نذیر فاروقی عبداللہ گل،راجہ نزاکت علی خان سمیت دیگر قائدین کا خطاب کیا۔ قائدنے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے اور مشرف کے چار نکاتی فارمولے اور مختلف جملہ تجاویز سے اعلان برات کرتے ہوئے قومی موقف کا اعادہ کرے ،نیز اس سلسلہ میں پاکستان کی قومی قیادت سے بھی اپیل کرتاہے کہ وہ اپنے انتخابی منشوراور سرگرمیوںمیں مسئلہ کشمیرکو سرفہرست رکھیں۔