{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں حق خود اراردیت کانفرنس آج ہوگی{/AF}
راولپنڈ ی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرکے زیر اہتمام اور عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت آج اسلام آباد پریس کلب میں قومی کانفرنس منعقد ہوگی ،ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے زیراہتمام آج 5جنوری 2013 ء بروزہفتہ11بجے صبح منعقد ہوگی، جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسید منورحسن ،دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق،مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق،امیر جماعت الدعوة پاکستان حافظ محمد سعید،عبدالرشید ترابی امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ،راجہ فاروق حیدر صدر مسلم لیگ( ن ) آزاد جموںو کشمیر ،سردار خالد ابراہیم خان صدر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی ،سردار عتیق احمد خان صدر جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ،امان اﷲ خان چیئرمین لبریشن فرنٹ،جنرل (ر) حمید گل صاحب،غلام نبی نوشہری نائب امیر جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر،جسٹس(ر) مجید ملک صدر لبریشن لیگ ،مولانا سعید یوسف ،امیر جمعیت علمائے اسلام آزاد جموں وکشمیر ،غلام محمد صفی کنوینئر حریت کانفرنس (گ)محمود احمد ساغر ( حریت کانفرنس (ع)۔کانفرنس سے پاکستان اور آزاد کشمیرکے سیاسی ،مذہبی اورحریت قائدین خطاب کریں گے۔