{AF}
بھارت عدالتی قتل اور تشدد سے کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ حریت سرد نہیں کرسکتا،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
اٹھ لاکھ فوج تمام ترتشدد کے باوجودکشمیرمیں ناکام ہوچکی ہے،جنرل مشرف یو ٹرن نہ لیتے تو آج کشمیر آازاد فضاﺅں میں سانس لے رہے ہوتے،قوم غداری اور ان کے علمبراروں کو گھروں کا راستہ دکھائیں،قوم کی حقیقی ترجمانی جماعت اسلامی ہی کرسکتی ہے،قوم ساتھ دے تو کشمیرآزاد اور اسلامی نظام نافذ کریں گے راولاکوٹ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ بھارت عدالتی قتل اور تشدد سے کشمیریوں کے دلوںسے جذبہ آزادی سرد نہیں کرسکتا،اٹھ لاکھ فوج گزشتہ 22سالوںسے فل سکیل جنگ مسلط کرکے کشمیریوںکا قاتل عام کرکے دیکھ چکی ہے کہ آزاد ی کے متوالے ایک انچ بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے جماعت اسلامی کے زیراہتمام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیری آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،لاکھوں شہداءکا خون رائیگان نہیں جائے گا،بھارت کو کشمیرسے نکلنا ہوگا آج نہیں تو کل اگر نہیں نکلے گا تو اس کا حشر سابق سوویت یونین سے بھی برا ہوگا،انھوں نے کہاکہ عالمی براداری کو عدالتی قتل کا نوٹس لینا چاہیے،کشمیریوںکو بے گنا گرفتار کرکے بیس بیس سال تک بغیر مقدمات چلائے گرفتار رکھا گیا اور اب ان کو عمر قید کی سزائیںسنائی جارہی ہیں،جو ناانصافی ہے ،ہزاروں گمنام قبروں کے انکشاف کے بعد دنیا کو خود نوٹس لینا چاہیے تھامگر عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کے حکمرانوں نے بھی غفلت کا مظاہرہ کیا،انھوں نے کہاکہ جنرل مشرف یوٹرن نہ لیتا تو آج کشمیرآزاد ہوتا،جماعت اسلامی نے مشرف کے یوٹرن کو تحریک آزادی کے کشمیر کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف قراردیا مگر بیس کیمپ اور مقبوضہ کشمیرکی جعلی قیادت نے اس کو کندھا دیااور تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،انھوں نے کہاکہ قوم غداروں اور ان کے علمبرداروں کو گھروں کا راستہ دکھائے،قوم کی حقیقی ترجمانی جماعت اسلامی ہی کرسکتی ہے،قوم ساتھ دے تو کشمیر کی آزادی اور آزاد خطے میں نظام کی تبدیلی کو یقینی بنائیں گے۔