اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہداور خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiاسلامی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہداور خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے ،عبدالرشید ترابی {/AF}

جماعت اسلامی کے ادارے ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم کے اخراجات پورے کر رہے ہیں ،تحریک آزادی کشمیر کو نتیجہ خیز بنانے اور عوامی مسائل حل کرنے کے لیے آزاد خطے کو حقیقی بیس کیمپ بنانا ہو گا،انسانیت کی خدمت ہمارا دینی فریضہ ہے ہٹیاں ( پ ر) امیر جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کے جماعت اسلامی اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد اور عوامی خدمت کے مشن کو جا ری رکھے گی،جماعت اسلامی کے ادارے اس وقت آزاد کشمیر میں ہزاروں یتیموںبچوں کی کفالت ،مسکینوں اور غربا ءکی مدد کر رہے ہیں، ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے روکم کے زیر اہتمام یتیم بچوں میں وظائف تقسیم کرنے کی تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع منیر اختر منیر اور آر،او ،کے ،ایم کے چیرمین غلام احمد نوشہری بھی موجود تھے ،عبدالر شید ترابی نے کہا ہے کہ بیس کیمپ کو حقیقی اسلامی فلاحی معاشرہ کا قیام جماعت اسلامی کا مشن ہے ،جماعت اسلامی خدمت کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے ،یہ ایک دینی فریضہ ہے ،اہل خیر اس میں تعاون کریں ،انہو ں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عملی طور پر بے سہارا لوگوں کا سہارا بنی ہوئی ہے ،بنیادی طور پر یہ ذمہ داری حکومت وقت کی ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے اوپر مسلط حکمرانوں نے قو می وسائل کواپنے وزرا،مشیروں ،کواڈینٹروں کی فوج اور جیلہ نوازی پر لگائے ہوئے ہیں ،آزاد کشمیر حکومت کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ بیس کیمپ میں اسلامی معاشرہ قائم کرتی جو مقبوضہ کشمیر کے لیے نمونہ بنتی ، حکمران اپنے اصل مقصد میں ناکا م ہو چکے ہیں ،وہ صرف اپنی تجوریاں بھررہے ہیں،انہوں نے کہا جماعت اسلامی فرسودہ نظام کے خاتمے کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،عوام ساتھ دیں ،جماعت اسلامی بیس کیمپ کو رول ماڈل بنائے گی،حکمران مسئلہ کشمیر اور عوامی مسائل حل کرنے کے لیے مطلوبہ کردار ادا نہ کرسکے،جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے،کشمیر کی آزادی کے لیے بیس کیمپ کے کرادر کو بحال کرنا ضروری ہے ،حکمرانوں نے بیس کیمپ کو بزنس کیمپ بنا دیا ،انہوں نے کہا کے جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پر اللہ کا دیا ہوا نظام غالب کرنا چاہتی ہے ،کشمیر کی آزادی اور عوامی مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے ،اس موقع پر غلام نوشہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر،او ، کے ،ایم کشمیر بھر میں یتیموں ،مسکینوں اور غربا کی کفالت کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر