جماعت اسلامی آزاد جموںو کشمیر ضلع راولپنڈی کی مجلس شوریٰ کا ایک اہم اجلاس امیر ضلع عطاءالرحمن چوہان کی زیر صدارت پونچھ ہاﺅس میں منعقد ہوا

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی آزاد جموںو کشمیر ضلع راولپنڈی کی مجلس شوریٰ کا ایک اہم اجلاس امیر ضلع عطاءالرحمن چوہان کی زیر صدارت پونچھ ہاﺅس میں منعقد ہوا{/AF}

راولپنڈی ( پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموںو کشمیر ضلع راولپنڈی کی مجلس شوریٰ کا ایک اہم اجلاس امیر ضلع عطاءالرحمن چوہان کی زیر صدارت پونچھ ہاﺅس میںمنعقد ہوا ۔جس میں واجد اقبال عباسی کو سیکرٹری ضلع مقرر کیاگیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عطا الرحمن چوہان نے کہا کہ پوری دنیا میں اسلامی تحریکوں کے ذریعے تبدیلی کی ایک لہر ہے ۔اس صورت حال میں ہماری ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں پاکستان اور آزاد کشمیر میں فرسودہ نظام کی تبدیلی اور اسلامی نظام کے قیام کے لیے منظم جدوجہد کوتیز کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ تبدیلی لیڈر نہیں عوام لاتے ہیں۔موجودہ نظام سے جان چھڑانے کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی قومی زندگی میں بحرانوں کا سلسلہ ماضی کی طرح اب بھی جاری ہے۔لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے زندگی اجیرن بنا رکھی ہے‘ توانائی کے بحران سے جرائم ور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔آزاد کشمیر میں کرپشن، مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، بدامنی، میرٹ کی پامالیوں میں اضافے نے اس حقیقت کو قوم کے سامنے واضح کر دیا ہے کہ اب یہ مسئلہ صرف چند چہروں کا نہیں جن کے بدلنے سے حالات بدل جائیں گے بلکہ حالات کو سدھارنے اور حقیقی تبدیلی کے لیے اس فرسودہ نظام کو دریا برد کرنا ہو گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر