مغربی تہذیب مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اللہ اور اس کے رسول کا دیا ہوا نظام کامیا ب و کامران ہے ،راجہ نزاکت علی خان

{AF}flag-islami-jamiat-talabaمغربی تہذیب مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اللہ اور اس کے رسول کا دیا ہوا نظام کامیا ب و کامران ہے ،راجہ نزاکت علی خان {/AF}

راولپنڈی ( پ ر) ناظم جموں و کشمیر اسلامی جمعیت طلبہ راجہ نزاکت علی خان نے کہا ہے کامیابی کے لیے اسلام پر عمل پیراہ ہونا ضروری ہے ،کارکنان دین کی دعوت کو عام کرنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں ،قرآن سے مضبوط تعلق کر کے چیلجنز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے لیڈر شپ اینڈ منیجمنٹ کیمپ کے اختتام پرشرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،راجہ نزاکت علی خان نے کہا ہے کے اس وقت مغربی تہذیب کا ہدف نوجوان ہیں اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوانوں نے مغربی تہذیب کا راستہ روکنا ہے ،اس وقت پوری دنیا کے اندر اسلام بڑی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے، تاریخ اس بات کی گواہ ہے کے جب بھی کسی ملک میں انقلاب آتا ہے اس کے انقلاب میں طلبہ کا کردار ہوتا ہے ،اسلامی جمعیت طلبہ مایوسی کے دور میں امید کی کرن ہے انہوں نے کہا کے جب بھی ملک پر کوئی مشکل وقت پیش آےا تو جمعیت کے نوجوانو ں نے اپنا کردار اد کیا،اسلامی جمعیت طلبہ طلبہ حقوق کے لیے آواز بلند کرتی ہے،طلبہ کا جمہوری حق طلبہ یونین کو بحال کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کا کرادار تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا ،جمعیت نے نوجوانوں کو گمراہی سے نکال کر دین اسلام کے آفاقی پیغام سے روشناس کروایا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل سہراب احمد نے کہا اسلامی جمعیت طلبہ نے کھٹن حالات میں دوران سیشن طلبہ مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائے،اس کیمپ سے امداد اللہ ،راجہ آفتاب ، تفہیم اقبال اور دیگر نے خطاب کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر