جماعت اسلامی 20نومبر سے 20دسمبر تک پورے آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان میں بھرپور انداز سے دعوتی مہم چلائے گی ، ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی 20نومبر سے 20دسمبر تک پورے آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان میں بھرپور انداز سے دعوتی مہم چلائے گی ، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 20نومبر سے 20دسمبر تک پورے آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان میں بھرپور انداز سے دعوتی مہم چلائے گی ، جماعت اسلامی کا ہر کارکن اس دعوتی مہم میں بھرپور انداز سے حصہ لے ، جماعت اسلامی کی دعوت ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک پہنچائی جائے ، دعوتی لٹریچر ساتھ رکھا جائے اور عوام الناس تک پہنچایا جائے ، قرآن و سنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کیا جائے ۔ جماعت اسلامی آزاد خطے کو حقیقی اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹاؤن اسلام آباد میں چاند گارمنٹس کی برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ، خیبر سے کراچی تک بھمبر سے کیل تک جتنے بھی ہمارے ممبران اسمبلی ، سینیٹرز منتخب ہوئے کسی پر پلاٹ ، پرمٹ ، بدعنوانی اور کرپشن کا داغ تک نہیں ۔ عوام ستر سال کی محرومیوں کے ازالے کے لیے جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں ، جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی ماڈل ریاست بنانا چاہتی ہے ، اﷲ تعالیٰ نے رزق کا زیادہ تر حصہ کاروبار میں رکھا ہے ، تاجر برادری اپنے کاروبار کے ساتھ اپنے بچوں کی دینی تربیت کا اہتمام کریں ، انہوں نے کہا کہ قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مظبوط کریں، آج ہماری مشکلات اور مصائب کی بڑی وجہ قرآن و سنت سے دوری ہے ،جس کی وجہ قوم زلزلوں ، خشک سالی جیسی آمازئشوں سے گزر رہی ہے ، اس لیے اجتماعی استغفار کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی کو تین خانوں میں بانٹیں ، اپنے گھر ، اپنے کاروبار اور اﷲ کی راہ میں انفاق کریں ، اﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں اپنے رزق میں سے اﷲ کی راہ میں نکالیں ، انہوں نے کہا کہ تاجروں نے ہمیں اسلام کی آبیاری اور ابلاغ کیا ہے ، دیانت دار تاجر اسلام کا نمائندہ ہوتا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر