{AF}
افضل گورو،برہان وانی اور مقبول بٹ سمیت 5لاکھ کشمیری شہداء کا خون نا حق ہندوستان کو انجام سے دوچا رکرے گا، عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیروممبر قانون سازاسمبلی وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ افضل گورو،برہان وانی اور مقبول بٹ سمیت 5لاکھ کشمیری شہداء کا خون نا حق ہندوستان کو انجام سے دوچا رکرے گا،افضل گورو کی شہادت نے بھارت کی اعلیٰ عدلیہ کے متعصبانہ اور مسلم کش رویے کو بے نقاب کیاہے،برہان مطفر وانی نے نسل نو کو جذبہ جہاد سے سرشار اور موت سے بے خوف کردیاہے جو تحریک کی طاقت اور آزادی کی علامت بن چکی ہے کشمیرقیادت اور پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان شہداء کی لاج رکھتے ہوئے اپناکردا دا کریں ،ا ن خیالا کااظہارا نھوں نے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دریں ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ افضل گورو کے عدالتی قتل کو پاکستان کے سفارتی مشن بے نقاب کریں اور ہندوستان کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے لائیں،بھارت ریاستی اور عدالتی دہشت گردی کا مرتکب ہورہاہے،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہاہے،عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیرکے تمام شہداء چاہے چھوٹے ہیں یا بڑے پوری قوم کے شہداء ہیں،پوری قوم کے محسن ہیں پوری قوم ان کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دے گی،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور آزاد خطے میں نظام کی اصلاح کے لیے اپنا کراداکررہی ہے،لیکن مسئلہ کشمیراور نظام کی اصلاح صرف جماعت اسلامی کا مسئلہ نہیں ہے یہ پوری قوم کامسئلہ ہے پوری قوم آگے بڑھے اور نظام کی اصلاح میں بھی ساتھ دے اورکشمیر کی آزادی میں بھی اپنا کردار ادا کرے،نظام کی اصلاح ہوگی تو بیس کیمپ اپناکردار ادا کرے گا،یہاں کے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے تو وہ کشمیرکی آزادی کے لیے آگے بڑیں گے،انھوں نے کہاکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت یہاں کے عوام کوالجھائے رکھا گیاتاکہ وہ مسئلہ کشمیرسے لاتعلق ہوجائیں نوجوان میرٹ کی پامالی ،رشوت اور کرپشن کی وجہ سے اپنے مستقبل سے مایوس ہوگے تھے ،پلک سروس کمیشن کی تشکیل نو اور این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیوں کی وجہ سے نوجوانوں میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔