{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 10فروری کو دن 11:00اسلام آباد میں ہوگا{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 11,10فروری بروز ہفتہ ،اتواربستی دارالسلام کھنہ ڈاک برما پل اسلام آباد میں ہو گا ،ترجمان کے مطابق اجلاس میں سابقہ کام کاجائزہ ،مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال بلدیاتی انتخابات سمیت اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا ،اجلاس میں ویژن2030ء کی روشنی میں آئندہ کے اہداف طے کیے جائیں گے اور دعوتی مہم کا جائزہ بھی لیا جائے گا بیس کیمپ کی خوشخالی اور کشمیر کی آزادی کے لیے دئیے گے ویژن 2030ء کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا ۔