اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے کردار ادا کرے،عبدالرشید ترابی

{AF}اabdul rasheed turabiقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے کردار ادا کرے،عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلام آباد ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جس طرح عالمی برادری نے سابق سوویت یونین کے افغانستان پر قبضے کے خلاف افغانیوں کا سیاسی،اخلاقی اور عسکری ساتھ دیا اسی طرح عالمی برادری کشمیرپر بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی سفارتی اور عسکری مدد کی جائے تا کہ کشمیری بھارتی قبضے کو ختم کر سکیں اور اپنی آزادی کو یقینی بنائیں ،کشمیریوں کا کیس افغانستان سے زیادہ مضبوط ہے اس لیے کہ بھارت نے ساری دنیا کے سامنے یہ عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق فراہم کرے گا ،اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے کردار ادا کرے ،یہ اقوام متحدہ کی ناکامی ہے کہ 68سال گزر گئے اور کشمیریوں کو ابھی تک وہ حق نہیں ملاجن کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا اور المیہ یہ ہے کہ یہ حق مانگنے پر قابض بھارتی فوج نے 5لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا ہے ہزاروں نوجوان لاپتہ ہیں ہزاروں گمنام قبریں دریافت ہوچکی ہیں،ہزاروں نوجوان جیلوں میں ہیں ہزاروں خواتین کی عصمت تار تار کر دی گئی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے کشمیر سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمدصفی،جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے امور خارجہ کے ڈائریکٹر غلام نبی نوشہری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نریندر مودی کے آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم میں اضافہ ہوچکا ہے مودی پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے عالمی برادری اس صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے مودی کو لگام دے اور مودی پر دباؤ بڑھائے کہ وہ اپنے عہد کو پورا کرے جو کشمیریوں سے کیا تھاانہوں نے کہاکہ نواز شریف نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر مظفرآباد میں اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا خوش آئند ہے میاں نوازشریف نریندر مودی پر واضح کریں کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرپا اور پائیدار تعلقات قائم نہیں ہو سکتے ،حکومت پاکستان قائد اعظم کی کشمیر پالیسی کا احیاء کریں قائد اعظم نے کشمیرکو شہ رگ قرار دیا ہے شہ رگ دشمن کے قبضے میں ہو پاکستان کی سلامتی خطرے میں رہے گی اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کی شہ رگ کو آزاد کروانے کے لیے ٹھوس حکمت عملی اور جامع پالیسی تشکیل دے ، اس موقع پر غلام محمد صفی نے کہاکہ کشمیری پرعزم ہیں مظالم جتنے بڑھ رہے ہیں اور تحریک بھی اتنی ہی تیز ی سے بڑ رہی ہے کشمیری آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے اس موقع پر غلام نبی نوشہری نے مقبوضہ کشمیر کی جماعت اسلامی کی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی فلاح وبہبود اور دعوتی کام کو آگے بڑھا رہی ہے مشکلات اور مصائب کے باوجود جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پیش قدمی کر رہی ہے متاثرین سیلاب کی خدمت کی ہے یتیم اور نادار لوگوں کی خدمت کررہی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر