مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو6ماہ ہو گے مگر عالمی برادری نے اپنا مطلوبہ کردار ادا نہ کر کے ہندوستان کو مزید مظالم ڈھانے کی کھلی اجازت دے رکھی ہے ، ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidمقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو6ماہ ہو گے مگر عالمی برادری نے اپنا مطلوبہ کردار ادا نہ کر کے ہندوستان کو مزید مظالم ڈھانے کی کھلی اجازت دے رکھی ہے ، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو6ماہ ہو گے مگر عالمی برادری نے اپنا مطلوبہ کردار ادا نہ کر کے ہندوستان کو مزید مظالم ڈھانے کی کھلی اجازت دے رکھی ہے ،جانوروں کے حقوق پر چیخنے والوں کومقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کیوں نظر نہیں آرہے ہیں ،اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی خطے میں بڑا المیہ رونما ہوسکتا ہے ،کشمیری2سو سال سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں ان کی استقامت میں زرا بھی لغزش نہیں آئی ، بیس کیمپ اور اسلام آباد کی خاموشی سے مایوسی کا پیغام جانے کے باوجو د مقبوضہ کشمیر کے پیرو جوان اسلام اور پاکستان کے لیے قربانیاں پیش کررہے ہیں ،وحدت کشمیر پر کوئی کمپرمائز نہیں کریں گے آزادی یا شہادت ہمارا عزم،شہداء کے مقدس لہو کے صدقے کشمیری آزادی حاصل کر کے رہیں گے ،اگر آج ہم نے اپنا مطلوبہ کردار ادا نہ کیا تو ہمیں منافقت کی سزا ملے گی ،حکومت پاکستان اخلاقی حمایت سے آگے بڑھ کر مطلوبہ کردار ادا کرے ،بیس کیمپ کا 1947ء کا انقلابی کردار بحال کیا جائے تا کہ کشمیری اپنا کیس عالمی سطح پر خود پیش کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقریبات سے خطاب ،وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ کشمیری کسی ضرب تقسیم کو قبول نہیں کریں گے آزادی کے لیے کشمیریوں نے 5لاکھ جانیں قربان کردیں شہداء کے مقدس لہو کے ساتھ کسی کو غداری نہیں کرنے دیں گے ،انہوں نے کہاکہ ہم پوری قوم اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اسلامی تحریکوں کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بھرپور انداز سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جس سے مقبوضہ کشمیر میں برسرپیکار حریت پسند قائدین اور عوام کو حوصلے کا پیغام ملا عالمی سطح پر ہندوستان کے موقف نہایت کمزور حکومت پاکستان سفارتی سطح پر مہم منظم کر کے ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرے انہوں نے کہاکہ دنیا کشمیریوں کی آواز سننا چاہتی ہے حالات کا تقاضا ہے کہ کشمیری مسلمہ قیادت کی مشاورت کے بعد بین الاقوامی سطح پر سفارتی مہم تیز کی جائے اور اقوام عالم کو باور کروایا جائے کہ اگر خاموشی کو نہ توڑا گیا تو جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ ہو گی جس سے ساری دنیا کا امن خطرے میں پڑھ جائے گا جنوبی ایشیا میں اس وقت 4ایٹمی قوتیں موجود ہیں ذرا سی بھی چنگاری سے پوری دنیا تباہ ہوجائے گی اس لیے کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں اور انہیں ان کا پیدائشی اور بنیادی حق حق خودارادیت فراہم کیا جائے تا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر