{AF}
5فروری کشمیر سمیت پوری دنیا میں بھرپور طریقے سے منائیں گے ،عبدالرشید ترابی {/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ 5فروری کشمیر سمیت پوری دنیا میں بھرپور طریقے سے منائیں گے ،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق 5فروری کو مظفرآباد تشریف لا رہے ہیں اہل مظفرآباد سیاسی اختلافات سے بالا ترہو کر ان کا استقبال کریں ،آزاد کشمیر کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں تحریک آزادی کشمیر کے و ن پوائنٹ ایجنڈے پر متحداور متفق ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کلب مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر معروف صحافی آصف میر کے والد کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور نوجوان صحافی عامر ظفرقریشی کی وفات پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی بھرپور انداز سے آمدہ انتخابات میں حصہ لے گی اور موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی ،صحافیوں سے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق فراہم کیے جائیں جماعت اسلامی نے اول روز سے ان کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کی ہے اور جب تک ان کو حقوق مل نہیں جاتے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے پاکستان کی سلامتی خطرے میں پڑھ جائے گی اور مسئلہ کشمیر تحلیل ہو جائے گا اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کو آئینی طور پر باہم مربوط کر کے تحریک آزادی کشمیر بیس کیمپ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج بھیجنے کی منظوری دے کر اپنے عزائم عیاں کر دئیے ہیں کشمیریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نریندر مودی کے ایجنڈے کو ناکام بنا چکے ہیں اور مزید بھی بنائیں گے ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف مظفرآباد کے دورے کے دوران کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد کشمیر پر واضح اور دوٹوک لائحہ عمل کا اعلان کریں ۔