جماعت اسلامی ضلع کوٹلی 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے پروگراموں میں بھرپورشرکت کریں گی۔عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی ضلع کوٹلی 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے پروگراموں میں بھرپورشرکت کریں گی۔عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ {/AF}

کوٹلی ( ) ضلعی امیر عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ حلقہ سہنسہ کے کارکنوں کے ہمراہ ہولاڑ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر کی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ باقی قائدین ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہ تقریبات میں شریک ہوں گے۔ 5فروری کو امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی مظفرآباد آمد جدوجہد آزادی میں مصروف عمل کشمیریوں کے جذبوں کوجلا بخشے گی۔جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے ترجمان کی طرف سے جاری پریس ریلزمیں کہا گیاہے کہ اس مرتبہ یوم یکجہتی کشمیر ایک نئے عزم اورحوصلے سے منانے کی ضرورت اس لیے ہے کہ ہندوستان میں مودی سرکار کے عزائم نے کشمیریوں پرمظالم کا نیاسلسلہ شروع کر دیاہے اورہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 270کوختم کرکے کشمیرکی خصوصی حیثیت کوختم کیاجارہا ہے۔ حالیہ الیکشن میں ناکامی کے بعد دہلی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نافذکرکے ثابت کر دیاہے کہ وہ کشمیریوں کی رائے کوتسلیم نہیں کرتا۔ 5فروری کو پوری پاکستانی قوم 5لاکھ شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کو حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلائے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر