{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیدواران جنرل کونسل کی 2روزہ تربیت گاہ 25,24مارچ کو اسلام آباد میں ہو گی{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیدواران جنرل کونسل کی 2روزہ تربیت گاہ 25,24مارچ کو اسلام آباد میں ہو گی ،ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی آزادکشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان کے امیدواران جنرل کونسل کی تربیت مرکز بستی دارالسلام کھنہ ڈاک برما پل اسلام آباد میں منعقد ہو گی تربیت گاہ کے شرکاء سے جماعت اسلامی پاکستان اور جماعت اسلامی آزادکشمیر کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے ،اختتامی خطاب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان کا ہو گا ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم نے امیدواران جنرل کونسل سے کہا ہے کہ وہ بروقت شریک ہوں تربیت گاہ کاآغاز 11:00بجے دن ہو گا ۔