آ ل پارٹیز حلقہ بناؤ تحریک نے کوٹلی اضافی حلقے کو آج کابینہ اجلاس میں شامل نہ کرنے کی صورت میں 3مارچ کو کوٹلی میں ہڑتال اورتاریخی احتجاج کی کال دے دی۔

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkآ ل پارٹیز حلقہ بناؤ تحریک نے کوٹلی اضافی حلقے کو آج کابینہ اجلاس میں شامل نہ کرنے کی صورت میں 3مارچ کو کوٹلی میں ہڑتال اورتاریخی احتجاج کی کال دے دی۔ {/AF}

کوٹلی ( ) آ ل پارٹیز حلقہ بناؤ تحریک نے کوٹلی اضافی حلقے کو آج کابینہ اجلاس میں شامل نہ کرنے کی صورت میں 3مارچ کو کوٹلی میں ہڑتال اورتاریخی احتجاج کی کال دے دی۔ وزیراعظم نے اگر ہمیں دھوکہ دیا تو وزیراعظم سمیت کوئی وزیر اور ایم ایل اے کوٹلی میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ کوٹلی کو آبادی کی بنیاد پر حلقہ چاہیے جبکہ نیلم، حویلی اور راولاکوٹ میں آبادی نہیں بلکہ سیاسی بنیادوں پر ذاتی مفادات کے لیے حلقے بنائے جا رہے ہیں۔ آل پارٹیز نے فیصلہ کرلیاہے کہ اگرہمیں باقی تین حلقوں کے ساتھ کابینہ اجلاس میں شامل کرکے جوائنٹ سیشن میں منظوری کے لیے پیش نہ کیا گیا تو 3مارچ کو حکومت کو کوٹلی کے عوام کے جذبات کنٹرول کرنا ناممکن ہوجائے گا۔ 27 فروری کو آل پارٹیز کے قائدین تتہ پانی میں نمائندہ اجتماع سے خطاب کریں گے۔ کوٹلی کے ایک ایک فرد کو بیدار کرنے کے لیے کشتیا ں جلا کر نکل پڑھے ہیں۔ ذاتی اور سیاسی مفادات کے لیے کوٹلی حلقے میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کااقتدار ہمیشہ کے لیے اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے۔عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کو جمہوریت کا نام لینا زیب نہیں دیتا ۔ ہمیں قوی امیدہے کہ ہماری تحریک اور جدوجہد ہر حال میں کامیاب ہوگی کیونکہ اہلیان کوٹلی اپنا جائز حق مانگ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں کوٹلی آل پارٹیز حلقہ بناؤ تحریک کے کوآرڈینیٹر اور امیر جماعت اسلامی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے ترجمان خواجہ عطا محی الدین قادری، پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اسمبلی سردار آفتاب انجم ایڈووکیٹ، جے کے پی پی کے چو ہدری لیاقت ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن کے لیاقت حسین مغل ایڈووکیٹ، چوہدری محمد یونس، پیپلز پارٹی کے نصیر احمد راٹھور ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی کے زاہد الحسن چوہدری ایڈووکیٹ، سابق کونسلر چوہدری جمیل احمد، مسلم کانفرنس کے خالدمرزا، ڈاکٹر شمس محی الدین کے ترجمان علی احمد جان، مرکزی صدر انجمن تاجران مسعود رضا سیال ، محمد آصف مغل، عاطف اورنگزیب ، امداد جلالی، مرزا وحید سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 23فروری کو کابینہ اجلاس میں نیلم، حویلی اور راولاکوٹ کے حلقوں کو شامل کرنے اور کوٹلی کوشامل نہ کرنے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے کہاکہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ 3مارچ کو اہلیان کوٹلی ایسا احتجاج کریں جو حکمرانوں کی چولیں ہلا دے۔ اب یہ حلقہ بنے گا یہ حکومت چلے گی دوسرا کوئی آپشن قابل قبول نہیں ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر