5فروری یوم یکجہتی کشمیر پوری دنیا میں بھرپور انداز سے منایا جائے گا ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid5فروری یوم یکجہتی کشمیر پوری دنیا میں بھرپور انداز سے منایا جائے گا ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر پوری دنیا میں بھرپور انداز سے منایا جائے گا ،دنیا بھر میں موجود تارکین وطن کشمیری اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے ریلیوں ،سیمینارز اور تقاریب کا انعقاد کریں ،دنیا بھر کی تمام اسلامی تحریکیں بھی اس موقع پر یکجہتی کشمیر تقاریب کا اہتمام کریں گی،انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو رکوانے کے لیے ہندوستان کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں ،مسلسل کرفیو کے باوجود پوری کشمیر ی قوم استقامت کے ساتھ میدان میں ڈٹی ہوئی ہے ،عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرے ،امت مسلمہ اتحاد و یکجہتی کے ذریعے مسائل حل کرسکتی ہے آپس کے تمام اختلافات بھلا کر وحدت امت کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا ،جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکن منصوبہ عمل کے مطابق اپنی سرگرمیوں کو تیز کریں ،جماعت اسلامی2021میں بھرپور پارلیمانی قوت کے ساتھ آگے بڑھے گی کارکن عوامی مسائل کے ترجمان بنیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب امراء نورالباری،شیخ عقیل الرحمان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم ،صدر جے آئی یوتھ نثار احمدشائق،اسسٹنٹ سیکرٹریز آفتاب عالم ایڈووکیٹ،تنویر انور خان،امجد یوسف چوہدری ،سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکر سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پاس تربیت یافتہ دیانتدار قیادت موجود ہے شرط یہ ہے کہ ہمیں نکلیں عوام کے مسائل کے ترجمان بنیں معاشرے میں موجود افراد کو جماعت میں شامل کر کے اپنی تنظیم میں وسعت پیدا کریں قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں اسی سے دنیا اور آخرت کی کامیابی ملے گی ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے حالیہ اقدامات کے بعد یہ تقاضا ہے کہ پوری قوم پہلے سے زیادہ یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائے تا کہ دنیا کو یاد کروایا جائے کہ کشمیریوں کے ساتھ اپنے عہد کو پورا کرے جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی مداخلت پر 1947ء میں کشمیری مجاہدین نے ہتھیار رکھے تھے ڈالے نہیں تھے اگر عالمی برادری نے اپنی خاموشی نہ توڑی تو کشمیری دوبارہ ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوں گے اقوام متحدہ کا چارٹر کشمیریوں کو اپنے حق کے لیے جدوجہد کرنے کا حق فراہم کرتا ہے اسی چارٹر کی روشنی میں کشمیر ی اپنے پیدائشی حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں آزادی کی اس تحریک کو دہشت گردی سے کسی صورت نہیں جوڑا جاسکتا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر