5 فروری کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان کشمیریوں سے یکجہتی کے ساتھ ساتھ آزاد خطے کے مسائل کے حوالے سے بھی خصوصی پیکج کا اعلان کریں ،شیخ عقیل الرحمان

{AF}5 فروری کے sheikh aqeel ur rehmanموقع پر وزیر اعظم پاکستان کشمیریوں سے یکجہتی کے ساتھ ساتھ آزاد خطے کے مسائل کے حوالے سے بھی خصوصی پیکج کا اعلان کریں ،شیخ عقیل الرحمان{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان نے کہاہے کہ 5فروری کو وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے مظفرآباد تشریف لارہے ہیں اس موقع پر وہ کشمیریوں سے یکجہتی کے ساتھ ساتھ آزاد خطے کے مسائل کے حوالے سے بھی خصوصی پیکج کا اعلان کریں ،آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان کریں ،منگلا ڈیم ،سراں ،کوہالہ،اور نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ کے معاہدات اور رائیلٹی آزاد کشمیر کو دینے کا اعلان کریں ،متاثرین زلزلہ کے 56ارب روپے جو زرداری دور میں منتقل کر دئیے گے تھے اس کی واپسی کا بھی اہتمام کیا جائے تا کہ 1800سکول جو ابھی تعمیر نہیں ہوسکے وہ تعمیر ہوسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کشمیری آزادی اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں کشمیریوں نے 70سالوں میں ایک لمحے کے لیے بھی ہندوستان کی غلامی کو قبول نہیں کیا یہ آزادی کی نوید ہے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے اب ان کی آزادی کی اس تحریک کو منطقی منزل تک پہنچانے کے لیے حکومت پاکستان واضح روڈ میپ دے ،مودی سرکار کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے عالمی سفارتی مہم چلائی جائے اہم دارالحکومتوں میں وزیر اعظم پاکستان خود جائیں اور دیگر ممالک میں پارلیمانی وفود بھیجے جائیں جس میں کشمیر اسمبلی اور کونسل کے ممبران کو بھی شامل کیا جائے حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مستقل نائب وزیر خارجہ کا تقرر کرے تا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ رکھ سکے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر