اہل چکسواری 25فروری کو سینیٹر سراج الحق کی چکسواری آمد پر فقید المثال استقبال کریں ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiاہل چکسواری 25فروری کو سینیٹر سراج الحق کی چکسواری آمد پر فقید المثال استقبال کریں ، عبدالرشید ترابی{/AF}

میرپور ، چکسواری ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیرعبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اہل چکسواری 25فروری کو سینیٹر سراج الحق کی چکسواری آمد پر فقید المثال استقبال کریں ، جماعت اسلامی کے کارکن عوام رابطہ مہم تیز کریں ، جماعت اسلامی ہی کرپٹ اور فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے، متاثرین منگلا ڈیم آج بھی مسائل کا شکار ہیں ، ضلع میر پور چاروں اطراف سے پانی میں گھرا ہونے کے باوجود عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ، سڑکیں کھنڈرات ہیں ، نوجوان بے روزگار ہیں ان حالات میں جماعت اسلامی تبدیلی کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے عوام ساتھ دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناء حلقہ چکسواری سے امید وار قانون ساز اسمبلی چوہدری سعود اقبال کے سسر کی وفات پر ان کے ہاں جاکر اظہار تعزیت کیا اور چوہدری خادم حسین کی عیادت کی ۔ ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ سراج الحق کا بھرپور استقبال ہونا چاہیے ، اس کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں استقبال خالق آباد سے شروع ہوگا ۔عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی میر پور کی سب سیٹوں سے انتخابات میں حصہ لے گی جماعت اسلامی نے مشاورت کے بعد 34حلقوں سے امیدوار فائنل کر لیے ہیں اور جو چند باقی ہیں وہ بھی اگلے دنوں میں ان کے ناموں کا اعلان کر دیاجائے گا۔ جماعت اسلامی اپنی شاندار کارکردگی کے ریکارڈ کے ساتھ میدان میں اتری ہے ، خدمت کے میدان میں جماعت اسلامی سب سے آگے ہے ، تحریک آزادی کشمیر میں کردار کے لحاظ سے جماعت اسلامی کا کوئی مقابلہ نہیں ۔ خدمت اور تحریک آزادی کشمیر میں کردار کی بنیاد پر جماعت کو عوام ووٹ دیں ۔ جماعت اسلامی نے جن امیدواروں کومیدان میں اتارا ہے وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ، باکردار اور با صلاحیت ہیں ۔ صاف و شفاف کردار کے لوگوں کو عوام ووٹ دے کر اسمبلی میں پہنچائیں تا کہ ان کے مسائل حل ہوں ۔ اور بیس کیمپ آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بن سکے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر