جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق 25فروری کوچکسواری کالج گراؤنڈمیں عظیم الشان جلسہ عزم انقلاب سے خطاب کریں گے ۔چودھری سعوداقبال

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق 25فروری کوچکسواری کالج گراؤنڈمیں عظیم الشان جلسہ عزم انقلاب سے خطاب کریں گے ۔چودھری سعوداقبال{/AF}

چکسواری(پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے مرکزی رہنماوامیدواراسمبلی حلقہ ایل اے ٹوچکسواری چودھری سعوداقبال نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق 25فروری کوچکسواری کالج گراؤنڈمیں عظیم الشان جلسہ عزم انقلاب سے خطاب کریں گے ۔جلسہ عزم انقلاب تاریخ سازہوگا۔ جلسہ عزم انقلاب میں حلقہ نمبر۲چکسواری اسلام گڑھ کے ہزاروں افرادشرکت کریں گے ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق کاچکسواری آمدپرفقیدالمثال استقبال کرکے نئی تاریخ رقم کریں گے ۔سراج الحق کاخالق آبادکے مقام پرپرتپاک استقبال کیاجائے گاانھیں موٹرسائیکلوں گاڑیوں کے بڑے جلوس میں چکسواری لایاجائے گا۔جلسہ عزم انقلاب حلقہ نمبر۲چکسواری اسلام گڑھ کی سیاست پرگہرے اثرات مرتب کرے گا۔جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جوحقیقی تبدیلی لاسکتی ہے ۔فرسودہ اورکرپٹ نظام کے خلاف علم جہادبلندکیاعوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں ۔آمدہ انتخابات میں بھرپورطریقے سے حصہ لیں گے ۔بھرپوراندازسے عوام رابطہ مہم شروع کی ہے ۔ان خیالات کااظہارانھو ں نے چکسواری میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرجماعت اسلامی ضلع میرپورکے امیرمولاناعتیق الرحمن ، سابق امیدواراسمبلی انجینئرنعمان اکرم ،جماعت اسلامی حلقہ نمبر۲چکسواری کے امیرچودھری خادم حسین ارنوع،جماعت اسلامی حلقہ نمبر۲چکسواری کے سابق امیرالحاج علی چودھری ،چودھری شاہنوازسابق چیئرمین یونین کونسل پنیام،جہانزیب احمداور جماعت اسلامی کے کارکنان کی کثیرتعدادموجودتھی۔چودھری سعوداقبال نے کہاکہ گزشتہ انتخابات میں چودھری عبدالمجیدکی حمایت کی تھی کہ وزیراعظم بن کرغریب عوام کے مسائل حل کریں گے۔چودھری عبدالمجیدنے بھی وعدے کیے تھے کہ وہ عوام کی خدمت کروں گے عوام کے مسائل حل کروں گا مگروعدے پورے نہیں کیے۔چودھری عبدالمجیدعوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ۔میرے کوئی ذاتی مقاصدنہیں تھے ۔میں غریب آدمی ہوں اورغریب عوام ہی میری برادری ہے ۔حکمرانوں کوعوام سے کوئی ہمدردری نہیں۔تحریک آزادی کشمیرکے بیس کیمپ کوریس کیمپ بنادیاگیا۔میرٹ کی دھجیاں بکھیری گئیں ۔اقرباپروری لوٹ مارکوپروان چڑھایاگیا ۔متاثرین منگلاڈیم بے یارومددگارکسی مسیحاکے منتظرہیں ۔میرپورکوٹلی روڈتباہ ہوچکی ہے ۔حلقہ کے عوام تعلیم صحت پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ جلسہ عزم انقلاب میں حکومت کی کرپشن لوٹ ماراورعوام سے ہونے والی ناانصافیوں کوبے نقاب کیاجائے گا۔ انھوں نے کہاکہ موجودہ کرپٹ نظام میں مسائل حل نہیں ہوسکتے ۔مسائل کے حل کے لیے نظام کی تبدیلی ضروری ہے۔ لوٹ کھسوٹ کے خلاف بغاوت کرتے ہیں ۔عوام تبدیلی کے لیے اٹھ کھڑے ہو ں ۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق کادورہ چکسواری انتہائی اہمیت کاحامل ہے ۔سراج الحق مظلوم عوام کے ترجمان ہیں ۔حلقہ چکسواری اسلام گڑھ کے عوام جلسہ عزم انقلاب میں بھرپورشرکت کریں۔چودھری سعوداقبال نے کہاکہ چکسواری سے معاشرتی برائیوں منشیات کے خاتمے کے لیے جہادکریں گے ۔چودھری سعوداقبال نے کہاکہ اپنے ساتھیوں کارکنان کی عزت حقوق کابھرپورتحفظ کروں گا۔اگرہمارے کسی کارکن سے ناانصافی کی گئی تومنہ توڑجواب دیں گے انھوں نے کہاکہ جلسہ عزم انقلاب کی تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں ۔مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جوگھرگھرتک جماعت اسلامی کاپیغام پہنچائیں گی۔انھوں نے کہاکہ 25فروری بروزجمعرات صبح نوبجے چکسواری سے بڑاجلوس جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق کے استقبال کے لیے خالق آبادروانہ ہوگا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر