{AF}
56اسلامی ممالک اقوام متحدہ کی ممبر شپ سے استعفیٰ کی دھمکی ہی دے دیں تو کشمیر فلسطین سمیت مسلمانوں کے دیرنہ مسائل حل کی سمت پیش رفت کرسکتے ہیں، عبدالرشید ترابی{/AF}
کراچی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ 56اسلامی ممالک اقوام متحدہ کی ممبر شپ سے استعفیٰ کی دھمکی ہی دے دیں تو کشمیر فلسطین سمیت مسلمانوں کے دیرنہ مسائل حل کی سمت پیش رفت کرسکتے ہیں،ایسی اقوام متحدہ میں بیٹھنے کا کیا فائدہ جو مسلمانوں کے مفادات کو نظر انداز کررہی ہے کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے فوجی ترجمان نے بلوچستان اور پشاور میں بھارت تخریب کاری کے حقائق بے نقاب کیے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا میں بے نقاب کیا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اور معروف ماہر تعلیم اور جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما صوفی عبدالرشید کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بھارت اقو ام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سب سے بڑا ریکارڈ رکھنے کا ذمہ دار ہے ایسے ملک کو سلامتی کونسل کا مستقبل رکن بنانے کی بات اور حمایت کرنا اقوام متحدہ کی اہمیت کو مزید ختم کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن بننے کے لیے ایٹمی طاقت کا ہونا ضروری ہے تو پاکستان ایک ڈکلیرڈ ایٹمی طاقت ہے پاکستان کو بھی سلامتی کونسل کا مستقبل رکن بنایا جائے تا کہ 56اسلامی ممالک کی نمائندگی ہو سکے انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم ڈھا رہا ہے حکومت پاکستان ایک بھرپور سفارتی مہم منظم کر کے بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں انہوں نے کہا کہ جن مقاصد کے لیے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا وہ ابھی تک تشنہ ہیں پوری قوم اﷲ کی طرف رجوع کرے،علامہ اقبال اور قائد اعظم کے تصورات کے مطابق پاکستان کو ایک اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کرے اﷲ کی ناراضگی کے باعث آج پاکستان مشکلات اور بحران کا شکار ہے اس سے نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ ہم اﷲ کے دئیے ہوئے دین کو نافذ کریں انہوں نے کہا کہ صوفی عبدالرشید تحریک آزاد ی کشمیر کے نامور قائد تھے جماعت اسلامی ان کے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کشمیریوں کے سفیر بن کر یہاں اپنا کردار ادا کریں اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے یہاں کے لوگوں کو با خبر رکھیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور جب تک یہ مقصد حاصل نہیں ہو سکتا ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔