{AF}
لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ،میرٹ کا قتل عام ہے ،موجودہ حکومت نے حلقہ نمبر1میں کوئی کام نہیں کیا،چوہدری محمد رفیق{/AF}
عباسپور( پ ر) جماعت اسلامی کے نامز د امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ LA17پونچھ 1عباسپور چوہدری محمد رفیق نے کہا ہے کہ حلقے کے پسے ہوئے مظلوم لوگوں کی پشتیبانی کرنے نکلا ہوں عوام نے ساتھ دیا تو کبھی مایوس نہیں کروں گا ،لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ،میرٹ کا قتل عام ہے ،موجودہ حکومت نے حلقہ نمبر1میں کوئی کام نہیں کیا،ہسپتال اور سڑکیں کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہے ہیں عوام کی فلاح اور اﷲ کی رضا کے حصول کے تحت میدا ن میں نکلا ہوں ظلم کے نظام کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ،جماعت اسلامی نے اپنے محدود وسائل میں یہاں کے عوام کی خدمت کی ہے لائن آف کنٹرول پر واقع ہونے کی وجہ سے یہ آزاد کشمیر کا پسماندہ ترین حلقہ ہے جس کے ذمہ داریہاں کے روایتی لیڈر ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے چفاڑ بالا میں کارنر میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر حلقہ پروفیسر سردار ذوالفقار،راجہ مختار علی خان،چوہدری کبیر علی،سردار ندیم خان،قاری محمد لطیف قادری سمیت دیگر قائدین نے بھی خطا ب کیا ،اس موقع پر چوہدری محمد رفیق نے کہا کہ عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ اچھی قیادت کا انتخاب کریں جو ان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو ،انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی نے ہر فورم پر جنگ لڑی ہے ظلم کے نظام کے خاتمے اور میرٹ کی بالاد ستی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،چوہدری محمد رفیق نے کہا کہ عوام علاقائی اور لسانی تعصبات سے بالا تر ہو کر ایسی قیادت کا انتخاب کرے جو ان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پورے آزاد کشمیر میں انتخابات میں حصہ لے رہی ہے حلقہ نمبر1میں کسی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بالادستی اور نظام کی تبدیلی کے لیے عوام ہمار ا ساتھ دیں ۔